لوئر دیر ٹمبر مافیا کا 4 فارسٹ اہلکاروں پر وحشیانہ تشدد، تمام شدید زخمی

لوئر دیر ٹمبر مافیا کا 4 فارسٹ اہلکاروں پر وحشیانہ تشدد، تمام شدید زخمی

Spread the love

پشاور(بیورو چیف، عمران رشید خان) لوئر دیر ٹمبر مافیا

Journalist Imran Rasheed

صوبہ خیبر پختونخوا کے شمالی ضلع لوئر دیر کے علاقہ طورمنگ درہ منگو

میں ٹمبر مافیا نے محکمہ جنگلات کے چار اہلکاروں کو یرغمال بنا کر وحشیانہ

تشد د کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کردیا، جس پر محکمہ جنگلات دیرلوئر کے

اہلکارسراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے

فوری طور پر ملزموں کی گرفتاری اور انہیں قرار واقعی سزاء دینے سمیت

محکمہ کے دیگر اہلکاروں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات کے حکام کو اشاڑی سر اور منگو طور

منگ درہ کے سر پر ٹمبر مافیا کی قیمتی درختوں کی کٹائی اور خچروں کے

زریعے انتہائی اعلی ٰلکڑی سمگل کرنے کی اطلاع ملی تو محکمہ جنگلات کے

حکام نے فارسٹ گارڈ ایم انور کی قیادت میں ٹمبر مافیا کیخلاف فوری کارروائی

اور قیمتی لکڑی کو سملنگ سے بچانے کیلئے چار رکنی ٹیم جسمیں اعتبار خان،

محمد زیب اور عابد حسین شامل تھے روانہ کی، جب فارسٹ اہلکار منگو طور

منگ درہ کی پہاڑی چوٹی پر پہنچے تو پہلے سے تیار ٹمبرمافیا کے کارندوں نے

فارسٹ اہلکاروں کو گھات لگا کر یرغمال بنا لیا اور ان پر شدید تشدد کیا، جس

سے فارسٹ گارڈ محمد انور سمیت دیگر تین اہلکار شدید زخمی ہو گئے، اس

دوران ٹمبرمافیا کے کارندوں نے زخمی اہلکاروں سے موبائل فونز اور بیس

ہزار روپے سے زائد نقدی بھی چھین لئے-

=–= معیشت و کاروبار سے متعلق مزید خبریں (=–= پڑھیں =–=)

فارسٹ اہلکاروں کی ٹیم پر ٹمبر مافیا کے کارندوں کے حملے کی اطلاع ملتے

ہی فارسٹ حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور انہوں نے زخمی اہلکاروں کو

ہسپتال منتقل کر کے مقامی پولیس سٹیشن میں ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرا

دیا، پولیس ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے تاہم ابھی تک کوئی

گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی- ادھر محکمہ جنگلات لوئر دیر کا ایک

اجلاس زیر صدارت مشرف گل منعقد ہوا جس میں فارسٹ اہلکاروں نے کثیرتعداد

میں شرکت کی، اجلاس میں فارسٹ اہلکاروں کیساتھ پیش آنیوالے واقعہ کیخلاف

بھرپور احتجاج کیا، زخمی فارسٹ اہلکار محمد انور کو ترقی دینے کا مطالہ

کرتے ہوئے جنگلات کے تحفظ اور لکڑی کی سمگلنگ روکنے کے عزم کا

اظہار کیا اور کہا ٹمبر مافیا کیساتھ کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، اس

موقع پر احتجاج کرنیوالے فارسٹ اہلکاروں نے یہ بھی کہا کہ محکمہ جنگلات

کے کئی اہلکاروں کو جبری ریٹائرڈ کیا گیا اور کئی اہلکار پنشن پر چلے گئے

ہیں، جس سے ان کی نفری انتہائی کم ہو گئی ہے لیکن اس کے باوجود فارسٹ

اہلکار جنگلات کا تحفظ یقینی بنائے ہوئے ہیں، تاہم فارسٹ اہلکار بھی انسان ہیں

وفاقی اور صوبائی حکومتیں انکا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔

لوئر دیر ٹمبر مافیا ، لوئر دیر ٹمبر مافیا ، لوئر دیر ٹمبر مافیا ، لوئر دیر ٹمبر مافیا

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply