لوئر دیر میں 12 تا 18 سال کے بچوں کی ویکسینیشن جاری، محکمہ صحت

لوئر دیر میں 12 تا 18 سال کے بچوں کی ویکسینیشن جاری، محکمہ صحت

Spread the love

پشاور(بیورو چیف ، عمران رشید خان) لوئر دیر بچے ویکسین

Journalist Imran Rasheed

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں محکمہ صحت نے 12 تا 18 سال

کے عمر کے بچوں اور خصوصا طلبہ کو سکولوں میں کرونا ویکسین لگانے کا

آغاز کرتے ہوئے سیکڑوں بچوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے، جبکہ حکام کا

کہنا ہے 10 لا کھ پانچ ہزار افراد کو کرونا ویکسین لگانا ٹارگٹ ہے اور اب تک

3 لاکھ 52 ہزار افراد کو ویکسین لگا کر 38 فیصد ٹارگٹ حاصل بھی کیا جا چکا

ہے-

=–= صحت سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

ڈی ایچ او لوئر دیر ڈاکٹر ارشاد روغانی نے اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو

کرتے ہوئے بتایا کرونا ویکسین لگوانے سے کرونا میں نمایاں کمی وا قع ہوئی

ہے، سکولوں میں طلباء و طالبات اور12 سال سے لیکر 18 سال تک کی عمر

کے بچوں کو کرونا ویکسین لگانے کیلئے لوکل گورنمنٹ کے تعاون سے مدارس

اور سکولوں میں نقشہ جات تیار کئے گئے ہیں، ایل ایچ ڈبلیو کے تعاون سے

عوام میں کرونا ویکسین سے متعلق شعور اجاگر کیا جارہا ہے، اور بچوں کو

فائزر کمپنی کی ویکسین لگائی جا رہی ہے- انہوں نے کہا کہ دس لاکھ پانچ ہزار

افراد کی ویکسنینیشن ہدف ہے اب تک 3 لاکھ 82 ہزار افراد کو کرونا ویکسین

لگا کر 38 فیصد ٹارگٹ حاصل کیا گیا ہے، 30 اکتوبر کو 60 فیصد آبادی کو

ویکسنیٹ کیا جائیگا-

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

طلبہ اور دیگر بچوں کو ویکسین لگانے کے لئے فارم ب کی شرط ختم کی گئی

ہے، اور بچوں کو ان کے والدین کے شناختی کارڈز پر کرونا ویکسین لگائی جا

رہی ہے، ڈی ایچ او ڈاکٹر ارشاد روغانی نے کہا کہ 12 تا 18 سال کی عمر کے

بچوں کی 30 اکتوبر تک سو فیصد ویکسنیشن یقینی بنائی جائیگی، جبکہ محکمہ

تعلیم کے تعاون سے 30 نومبر تک مردانہ سکولوں میں 60 فیصد جبکہ خواتین

سکولوں میں 40 فیصد بچوں کو ویکسین لگائیں گے، اور 30 نومبر تک 12 تا

18 کے عمر کے بچوں کو سو فیصد ویکسینشن کی پہلی خوراک فراہم کردی

جائیگی، اس ضمن میں محکمہ صحت کا عملہ انتہائی جانفشانی سے فرائض انجام

دے رہا ہے۔

لوئر دیر بچے ویکسین ، لوئر دیر بچے ویکسین ، لوئر دیر بچے ویکسین

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply