لعل شہباز قلندر ؒ کا عرس منسوخ، زائرین مشتعل، پولس پر پتھراﺅ، کئی زخمی

لعل شہباز قلندر ؒ کا عرس منسوخ، زائرین مشتعل، پولس پر پتھراﺅ، کئی زخمی

Spread the love

سیہون شریف(جے ٹی این آن لائن پاکستان نیوز) لعل شہباز قلندر عرس

سیہون شریف میں ہزاروں زائرین نے کرونا وائرس کی وباء کے باعث بند لعل

شہباز قلندر ؒ کے مزار کا مرکزی گیٹ توڑ دیا۔ سکیورٹی پوائنٹ سے مزار کے

اندر داخل ہونے کی کوشش کے دوران پتھراؤ کے باعث 5 پولیس اہلکار زخمی ہو

گئے، 5 موٹرسائیکلیں نذر آتش کر دی گئیں، پولیس کی مزید نفری طلب کر لی

گئی۔

=–= یہ بھی پڑھیں: راحت فتح علی کا قلندر ؒ کو سندھی میں خراج عقیدت

تفصیلات کے مطابق حضرت لعل شہباز قلندر ؒ کا 769 واں عرس کرونا وائرس

کے باعث منسوخ ہونے کے باوجود پنجاب سمیت ملک بھر سے بڑی تعداد میں

زائرین سیہون شریف پہنچے تھے۔ زائرین مزار کا گیٹ بند ہونے پر مشتعل ہو

گئے، انہوں نے اینٹیں اور ڈنڈے مار مار کر مزار کا مرکزی گیٹ توڑ دیا اور

سکیورٹی پوائنٹ پر پہنچ گئے۔ مشتعل زائرین نے مزار کے اندر داخل ہونے کی

کوشش کی تو پولیس اہلکاروں اور موقع پر موجود سکیورٹی گارڈز نے انہیں روکا

تو غصے میں بپھرے لوگوں نے پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں پر اینٹوں اور

پتھروں کی بارش کر دی، جس سے متعد پولیس اہلکار اور زائرین شدید زخمی ہو

گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا

ہے۔

=–=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

واقعے کے بعد سیہون شریف میں لعل شہباز قلندرؒ کے مزار کے گردونواح میں

حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری نے مزار پر پہنچ کر زائرین کو

باہر نکالا اور صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی، تاہم زائرین بڑی تعداد

میں دوبارہ جمع ہو گئی۔ کشیدہ صورتحال کا ڈی آئی جی حیدر آباد شرجیل کھرل

نے نوٹس لیتے ہوئے ضلع جامشورو اور ضلع دادو سے اضافی پولیس نفری کو

ہنگامی بنیادوں پر سیہون طلب کر لیا۔ بعد ازاں انتظامیہ نے صورتحال کو قابو

کرنے کے لئے رینجرز سے مدد مانگی جس کے بعد رینجرز اہلکار بڑی تعداد میں

درگاہ پہنچے اور حالات کو قابو کرنے کے بعد مزار کا کنٹرول سنبھال لیا۔

لعل شہباز قلندر عرس

Leave a Reply