0

لسبیلہ ،کوچ اور آئل ٹینکر میں تصادم ، 17 مسافر جھلس کر جاں بحق ،ڈیڑھ درجن زخمی

Spread the love

بیلہ کراس کے قریب مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں 17افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ڈی سی لسبیلہ شبیر مینگل کے مطابق بیلہ میں حادثے کا شکار مسافر کوچ میں 31افراد سوار تھے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کوچ میں آگ آئل ٹینکر سے تصادم کے بعد بھڑکی ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ پر آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو ذرائع کاکہناہے کہ مسافر کوچ کا ٹائر برسٹ ہوا اور وہ آئل ٹینکر سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں پہلے ٹینکر میں آگ لگی جس نے کوچ کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ترجمان سول ہسپتال بیلہ کاکہنا ہے کہ کئی زخمیوں کی حالت شدیدتشویشناک ہے۔

Leave a Reply