لبیک اللھم لبیک، حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائیگا

لبیک اللھم لبیک، حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائیگا

Spread the love

مکہ مکرمہ (جے ٹی این آن لائن خصوصی رپورٹ) لبیک اللھم لبیک

مکہ مکرمہ کا شہر لبیک اللھم لبیک کی صداؤں سے گونج اُٹھا، حج کا رکن اعظم

وقوف عرفہ آج ادا کیا جائیگا، منیٰ سے عازمین حج نماز فجر کی ادائیگی کے بعد

میدان عرفات پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ مسجد نمرہ سے حج کا خطبہ سنیں گے،

نماز ظہر و عصر ایک ساتھ ادا کریں گے، امام کعبہ ڈاکٹر بندر بن عبدالعزیز بلیلہ

کا خطبہ حج دنیا بھر کے چینل پر 10 مختلف زبانوں میں نشر کر یں گے، محدود

حج کے باوجود مسجد نمرہ میں خطبہ حج سننے اور ظہر و عصر کی نماز کی

باجماعت ادائیگی کے لئے عازمین کو مسجد نمرہ آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

=-،-= پڑھیں، دوران حج امراض کی منتقلی روکنے کیلئے موثر اقدامات کا فیصلہ

میدان عرفات میں حاجی مغرب تک وقوف عرفہ کریں گے اللہ کی بارگاہ میں گریہ

زاری کریں گے، گناہوں سے توبہ اور امت مسلمہ کی بھلائی کے لئے سر بسجود

ہوں گے، مغرب کی اذان کے ساتھ ہی نماز ادا کرنے کی بجائے مخصوص بسوں

میں مذدلفہ کی طرف روانہ ہوں گے، مذدلفہ پہنچ کر مغرب و عشاء کی نماز ایک

ساتھ ادا کریں گے، رات کھلے آسمان تلے گزاریں گے، اللہ کو راضی کریں گے

اور کل نماز فجر کی ادائیگی کیساتھ ہی وقوف مذدلفہ کرنے کے بعد دوبارہ منیٰ کی

طرف روانہ ہوں گے- تین شیطانوں کو کنکریاں ماریں گے، حلق کرائیں گے اور

طواف زیارات کے لئے حرم شریف روانہ ہوں گے-

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

حجاج کرام طواف کے بعد دوبارہ اپنے خیموں میں منیٰ آئیں گے، پیدل سفر کی

اجازت نہیں ہو گی، تمام مناسک بس کے ذریعے کرنے کا انتظام کیا گیا ہے، 10

اور 11 ذوالحج منیٰ میں گزاریں گے، 12 ذوالحج کو کنکریاں مارنے کے بعد

حجاج کی واپسی ہو جائے گی۔ اس طرح 12 ذوالحج کو حج آپریشن مکمل ہونے

کے ساتھ ہی حاجیوں کو اپنے گھر واپس جانے کی اجازت ہو گی۔

لبیک اللھم لبیک

Leave a Reply