bait ullah

لبیک اللھم لبیک کی صداؤں میں محدود پیمانے پر حج آج ادا کیا جا رہا ہے

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

مکہ مکرمہ (جے ٹی این آن لائن نیوز) لبیک اللھم لبیک حج

لبیک اللھم لبیک کی صداؤں میں مناسک حج کی محدود پیمانے پر ادائیگی کا آغاز ہو

گیا، عازمین حج منیٰ میں خصوصی کمپلیکس میں قیام کریں گے، حج کا سب سے

بڑا رکن وقوف عرفہ آج جمعرات کو ادا ہو گا۔ غلاف کعبہ کی تبدیلی بھی آج

ہی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں : حج، بیت اللہ میں اللھم لبیک کی صدائیں، وقوف عرفہ کی ادائیگی

———————————————————————

لبیک اللھم لبیک کی صداؤں میں مناسک حج کا آغاز ہو گیا ہے، عازمین حج نے

قرنطینہ ختم کر کے احرام کی حالت میں طواف کیا۔ مسجد الحرام میں سماجی

فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے مخصوص نشان لگا دیئے گئے ہیں۔ عازمین حج منیٰ

میں خصوصی کمپلیکس میں قیام کریں گے جہاں وہ ذکر و اذکار اور عبادات میں

مصروف رہیں گے۔

عازمین حج دن بھر عرفات میں قیام، اذان مغرب کے بعد مزدلفہ روانہ ہونگے

عازمین آج جمعرات کی صبح نماز فجر کے بعد میدان عرفات روانہ ہوئے جہاں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔ یومِ عرفہ کیلئے مسجد نمرہ میں بھی عازمین کیلئے مخصوص نشان لگا دیئے گئے ہیں۔ عازمین حج دن بھر عرفات میں قیام اور مغرب کی اذان کے بعد حجاج مزدلفہ روانہ ہو جائیں گے جہاں نماز مغرب اور عشاء ملا کر ادا کی جائے گی، رات بھر مزدلفہ میں کھلے میدان اور پہاڑوں پر قیام ہو گا۔

کل بعد نماز فجر منیٰ روانہ ہونگے۔ شیطان کو کنکریاں مارینگے قربانی کرینگے

اللہ تعالیٰ کے مہمان کل 10 ذی الحج بروز جمعہ کو فجر کی نماز کے بعد منیٰ روانہ ہوں گے۔ جہاں وہ شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد قربانی کریں گے اور سر منڈوا کر احرام کھول دیں گے، پھر طواف زیارت ہو گا۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

لبیک اللھم لبیک حج

Leave a Reply