لبنان تاریکی میں ڈوب

لبنان مکمل تاریکی میں ڈوب گیا، بجلی بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ

Spread the love

لبنان تاریکی میں ڈوب

بیروت (جے ٹی این آن لائن نیوز) لبنان میں ایندھن نہ ہونے کے سبب دو اہم پاور سٹیشنوں بند ہونے

کی وجہ سے ملک مکمل طور پر اندھیرے میں ڈوب گیا ہے۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق

لبنان کو 1850 کے بعد دنیا کے بدترین معاشی بحرانوں میں سے ایک کا سامنا ہے اور حالیہ مہینوں

میں اسے اپنے پاور پلانٹس کے لیے معقول مقدار میں ایندھن کے لیے تیل درآمد کرنے کے سلسلے

میں جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا ہے۔2019 کے بعد سے اب تک لبنان کی کرنسی کی قدر میں 90فیصد

کمی ہوئی ہے۔بجلی کی بندش کے سبب بیشتر مقامات پر دن میں بمشکل ایک گھنٹہ کے لیے بجلی

دستیاب ہے جبکہ پرائیویٹ بیک اپ جنریٹرز کو بجلی فراہم کرنے کے لیے درکار ایندھن کی بھی کمی

کا سامنا ہے۔الیکٹریسٹی ڈو لبنان نے ایک بیان میں کہا کہ اندھن کے خاتمے کے سبب جمعہ کو دیر

امار پاور اسٹیشن سے بجلی کی پیداوار بند ہونے کے بعد آج دوپہر زہرانی پلانٹ بھی بند ہو گیا۔انہوں

نے کہا کہ اس کے سبب پورا نظام بیٹھ گیا ہے اور فی الحال اس کی فوری طور پر بحالی کا کوئی

امکان نہیں ہے۔گذشتہ ہفتہ بھی اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا تھا اور رواں ماہ کے آغاز سے اب تک

ملک میں بجلی کے بحران کا دوسرا ایسا واقعہ ہے۔

لبنان تاریکی میں ڈوب

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply