Pakistan-Corona-Virus-Updates

لاہو میں کورونا کے وارتھم نہ سکے،مزید 4 مریض دم توڑ گئے

Spread the love

لاہو کورونا کے وار

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہو میں کورونا کے وار نہ تھم سکے،جہاں

مزید 4 مریض دم توڑ گئے ، 194 نئے مریض رپورٹ ہوئے جبکہ پنجاب بھر میں 386 نئے کیس

سامنے آئے۔سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 مریض جاں

بحق ہوئے، اموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار 852 ہو گئی ہے۔صوبہ بھر میں کورونا کیسز کی

مجموعی تعداد 3 لاکھ 49 ہزار 111 ہو چکی ہے،اعداد شمار کے مطابق راولپنڈی میں 91، فیصل آباد

22، سیالکوٹ 10، چکوال، ملتان 9، 9، میانوالی 8، بہاولپور اور گوجرانوالہ میں 6، 6 کیس رپور ٹ

ہوئے، سیکرٹری صحت کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں کورونا کیسز کی مثبت شرح تین اعشاریہ

آٹھ فیصد رہی۔ اب تک صوبہ بھر میں 3 لاکھ 29 ہزار 203 مریض کورونا سے صحت یاب ہو چکے

ہیں، ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 9 ہزار 56 ہو گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 ہزار 325

ٹیسٹ کئے گئے۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 9 ہزار 56 ہو گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17

ہزار 325 ٹیسٹ کئے گئے۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply