لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ، شوہر حق مہر میں لکھی ہر چیز اہلیہ کو دینے کا پابند

لاہور ہائیکورٹ نے والٹن ایئرپورٹ کی نیلامی روکنے کی درخواست خارج کر دی

Spread the love

لاہور ہائیکورٹ والٹن ایئرپورٹ

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے والٹن ایئرپورٹ پر کمرشل پلاٹوں کی نیلامی

روکنے کی درخواست خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے غربت کم کرنے اور کاروبار کو

فروغ دینے کا منصوبہ بنایا، ایسا حکم جاری نہیں کر سکتے جس سے سرمایہ کاری کیلئے کیے گئے

اقدامات متاثر ہوں۔لاہور ہائیکورٹ نے والٹن ائیرپورٹ کی اراضی پر کمرشل پلاٹوں کی فروخت کے

لئے نیلامی کے خلاف متفرق درخواست پر سماعت کی اور اس کا تحریری فیصلہ جاری کیا ۔لاہور

ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کی ذمہ داری ہے کہ وہ ثابت کرے کہ کوئی

بہت ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے لیکن وہ کوئی ایسی چیز ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔ یہ طے شدہ

قانون ہے کہ عبوری ریلیف دینے سے پہلے عدالت کو یہ بات مد نظر رکھنی چاہیے کہ کوئی عوامی

مفاد متاثر نہ ہو۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے 8 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا جس

میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے لاہور سینٹرل بزنس اتھارٹی کے ذریعے پاکستان میں غربت کو کم

کرنے اور کاروبار کو فروغ دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ کسی بھی واضح غیر قانونیت نہ ہونے پر

عدالت کی مداخلت حکومت کی جانب سے کاروبار کو فروغ دینے کے لیے کئے گئے اقدامات کر بری

طرح متاثر کرے گی۔جسٹس جواد حسن نے کہا کہ عدالت ایسا حکم جاری نہیں کر سکتی جس سے

حکومت کی جانب سے سرمایہ کے لیے کیے گئے اقدامامت متاثر ہوں۔ ایسے اقدامات سے مداخلت

سے حکومت کی جانب سے لاہور میں کاروباری سرگرمیوں کے لیے پیدا کئے گئے مواقعوں میں

روکاٹ پیدا ہو سکتی ہے۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت

درخواست کیسے کسی اتھارٹی سے معلومات مانگ سکتا ہے؟ آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت عدالت

اس میں مداخلت نہیں کر سکتی۔

لاہور ہائیکورٹ والٹن ایئرپورٹ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply