لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پیپلز پارٹی کو ورکرز کنونشن کی اجازت دیدی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور (ماسٹاف رپورٹر) ڈی سی لاہور دانش افضال کی جانب سے جاری کردہ اجازت نامہ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی قاسم گارڈن

ہلوکی میں ورکرز کنونشن منعقد کر سکے گی۔قبل ازیں پیپلز پارٹی کی جانب سے موچی گیٹ گراؤنڈ میں جلسے اور کنونشن کی اجازت

مانگی گئی تھی۔ تاہم سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر اجازت نہیں دی گئی۔اجازت نامے میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے قائدین آئینی دفاتر

جوڈیشری کے خلاف تقاریر نہیں کر سکیں گے جبکہ ورکرز کنونشن میں اسلحہ لانے اور کسی قسم کی مذہبی منافرت سے متعلق پابندی

ہوگی۔ڈی سی لاہور کی جانب سے جاری اجازت نامے میں کہا گیا ہے کہ ورکرز کنونشن کی اندرونی سیکورٹی کے لئے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی

منظور شدہ سیکورٹی ایجنسی کی خدمات لی جا سکیں گی۔ سیکورٹی گارڈ اور پارٹی رضا کاروں کی فہرست سپیشل برانچ کو مہیا کرنا ہوں

گی۔سٹیج اور کنونشن کے شرکا کے مابین مناسب فاصلہ رکھنا ہوگا۔ ورکرز کنونشن میں پنجاب ساؤنڈ سسٹم ا?رڈیننس 2015ء￿ کے تحت

ساؤنڈ سسٹم کی تنصیب کی جائے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply