لاہور اور کراچی دنیا کے20 آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل

لاہور اور کراچی دنیا کے20 آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل

Spread the love

اسلام آباد، لندن( جے ٹی این آن لائن خصوصی رپورٹ) لاہور کراچی آلودہ شہر

پاکستان کے دو شہر لاہور اور کراچی دنیا کے 20 آلودہ ترین شہروں کی فہرست

میں آ گئے- دنیا میں فضائی آلودگی، آب و ہوا کی تبدیلی، شدید گرمی کی لہر، پانی

کی قلت سمیت دیگر ماحولیاتی خطروں کا بڑے پیمانے پر سامنا کرنیوالے 100

بڑے شہروں میں سے 99 جنوبی ایشیائی خطے میں واقع ہیں، آلودہ ترین شہروں

کی زیادہ تعداد بھارت اور چین میں ہے-

=-= ایسی ہی مزید معلومات پر مبنی خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

رپورٹ میں بتایا گیا ہے دنیا بھر میں 400 سے زیادہ ایسے شہر موجود ہیں، جو

فضائی اور زمینی آلودگی اور اس سے منسلک مسائل کے اس دائرے میں آتے ہیں

جنہیں ماہرین ” انتہائی خطرناک “ قرار دیتے ہیں ان شہروں کی مجموعی آبادی

ڈیڑھ ارب کے لگ بھگ ہے، یعنی دنیا کی ایک چوتھائی سے زیادہ آبادی ایک

ایسے خطرے کا سامنا کر رہی ہے جو ان کی زندگیاں نگلنے اور اوسط عمر میں

کمی کا سبب بن سکتا ہے- ماہرین کا کہنا ہے اس خطرے کی سنگینی کا اندازہ اس

بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف ہوا کی آلودگی دنیا بھر میں ہر سال 70 لاکھ

سے زیادہ افراد کی قبل از وقت اموات کا سبب بنتی ہے-

=–= انتہائی خطرے کی فہرست میں سب سے اوپر انڈونیشیا کا شہر جکارتہ

انتہائی خطرے کی اس فہرست میں سب سے اوپر انڈونیشیا کے شہر جکارتہ کا نام

ہے، یہ گنجان آباد شہر بڑے پیمانے پر فضائی آلودگی، شدید گرمی کی لہروں اور

سیلابوں کا مسلسل نشانہ بنا ہوا ہے، اس فہرست میں شامل پہلے دس شہروں میں

انڈونیشیا کے دو اور شہر بھی ہیں جن میں ” سروبایا “ چوتھے جبکہ ” بانڈانگ “

آٹھویں نمبر پر ہے- رپورٹ میں کہا گیا ہے پاکستان کو بھی اس خطرے کا اتنا ہی

سامنا ہے جتنا انڈونیشیا کو اس کے دو سب سے بڑے شہر 100 ملکوں کی آلودگی

کی عالمی فہرست میں اونچے درجوں پر ہیں، ان میں کراچی 12 ویں جبکہ لاہور

15 ویں نمبر پر ہے، آلودگی اور دیگر ماحولیاتی خطرات کی شدید زد میں آنے

والے پہلے 20 شہروں میں سے 13 کا تعلق بھارت سے ہے-

=–= دنیا کے سو آلودہ ترین شہروں میں بھارت کے 13 شہر شامل

رپورٹ کے مرکزی مصنف ول نکولس کے مطابق دنیا کے 576 بڑے شہروں کی

فہرست میں بھارت کے جو 13 شہر شامل ہیں، ان میں دہلی دوسرے نمبر پر ہے

اس کے بعد چنائی ہے جو عالمی فہرست میں تیسرے درجے پر ہے اس کے بعد

آگرہ چھٹے، کانپور بارہویں، جے پور بائیسویں اور لکھنو چوبیسویں نمبر پر ہے-

سوا کروڑ آبادی کا شہر کلکتہ اس عالمی فہرست میں 27 ویں درجے پر ہے- ان

آلودہ شہروں کی 33 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ آبادی کو آلودگی سے شدید خطرہ

ہے، جن میں سے 28 کروڑ 60 لاکھ کے لگ بھگ افراد چین اور بھارت میں

رہتے ہیں- ایشیا سے باہر جن ملکوں کو فضائی اور زمینی آلودگی سے خطرہ ہے

وہ مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں واقع ہیں- ان ملکوں میں صرف ایک شہر ایسا ہے

جو آلودگی سے شدید متاثرہ 100 شہروں کی عالمی فہرست میں آتا ہے اور وہ ہے

لیما،

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

ول نکولس نے مزید بتایا دنیا کی تقریباً نصف آبادی کا مسکن ایشیا ہے اور اس کا

زیادہ تر حصہ دو ملکوں چین اور بھارت میں رہتا ہے یہ خطہ دنیا بھر کے لیے

دولت پیدا کر رہا ہے اور اس کی معاشی ترقی کی رفتار میں اضافہ ہو رہا ہے مگر

ترقی کے نتیجے میں ان کے شہروں پر آبادی کے دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے جس

سے آلودگی اور شہری وسائل پر بوجھ بڑھ رہا ہے اور انسانی صحت کے لیے

سنگین مسائل پیدا ہو رہے ہیں- ان دونوں ملکوں میں توانائی کے حصول کے لیے

بڑے پیمانے پر کوئلہ جلایا جاتا ہے جس سے پیدا ہونے والا دھواں، زہریلی گیسیں

اور دیگر مضر صحت ذرات ہوا کو آلودہ کر رہے ہیں-

=–= ماہرین کو چین سے زیادہ فکرمندی بھارت سے لاحق

نکولس کے مطابق اگرچہ چین اور بھارت دونوں کیلئے آلودگی ایک سنگین مسئلہ

ہے، لیکن بھارت کے لیے اس مسئلے کی سنگینی چین کی نسبت کہیں زیادہ ہے-

چین میں درمیانہ طبقے اور اس کی آمدنیوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ان

میں اپنے مسائل کے حل کے لیے حکومت پر دباﺅ ڈالنے کی طاقت اور شعور زیادہ

ہے اور حکومت بھی زیادہ با اختیار ہے یہی وجہ ہے کہ چین میں کوئلے سے

چلنے والے کارخانوں کو بند کیا جا رہا ہے اور آلودگی پر قابو پانے کے لیے سخت

قوانین نافذ کیے جا رہے ہیں جبکہ بھارت میں یہ صورتحال نہیں، نکولس کہتے ہیں

کہ آنے والے برسوں میں چین میں آلودگی کی سطح میں کمی آ سکتی ہے جبکہ

بھارت کو عرصے تک اس مسئلے کا سامنا رہے گا۔

لاہور کراچی آلودہ شہر ، لاہور کراچی آلودہ شہر ، لاہور کراچی آلودہ شہر

Leave a Reply