لاہور ٹیکسالی گیٹ میں مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق، 4 زخمی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور ٹیکسالی گیٹ

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز ) لاہور کے علاقے ٹیکسالی گیٹ میں مکان کی

چھت گرنے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے

مطابق لاہور کے ٹیکسالی گیٹ میں مکان کی چھت گرنے کے نتیجے

بچوں کیلئے میٹھا زہر، نوجوانوں کو اندر سے کھوکھلا کرنیوالے مشروبات

میں 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد اہل محلہ اور ریسکیو

ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو ذرائع کے

مطابق گلیاں تنگ ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

جب کہ لاشوں کو ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے، جاں بحق

ہونے والوں میں 2 بچوں سمیت، خواتین اور مرد شامل ہیں۔ دوسری جانب

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے لاہور کے علاقے ٹیکسالی کے قریب چھت

گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

کرتے ہوئے کمشنر لاہور ڈویژن سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ

اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر لاہور ڈویژن سے رپورٹ طلب کرلی ہے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply