corona virus

لاہور میں4 چینی باشندوں میں کرونا کی تصدیق

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) گزشتہ روز 19 چینی باشندوں کے سروسز ہسپتال میں نمونے لیے گئے تھے۔

جن کی ٹیسٹ رپورٹس آنے پر معلوم ہوا ہے کہ 15 چینی باشندے کلیئر جبکہ 4 میں کرونا وائرس کی

تصدیق ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ چار چینی باشند ے سی پیک کے مختلف

منصوبوں پر کام کر رہے تھے۔ چاروں چینی باشندوں کو سروسز ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل

کر دیا گیا۔ سروسز ہسپتال میں ان چاروں چینی باشندوں کے حوالے سے علیحدہ انتظامات بھی مکمل

کر لئے گئے ہیں۔ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان چاروں چینی باشندوں کو 14 روز

کیلئے ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں علیحدہ سے رکھا جائے گا۔ ان کو تمام تر طبی سہولیات فراہم کی

جا ئیں گی تاکہ یہ وائرس آگے کسی کو منتقل نہ ہو سکے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply