لاہور میں چینی سٹاک

لاہور میں چینی کا 3دن کا سٹاک رہ گیا،بحران کا خدشہ

Spread the love

لاہور میں چینی سٹاک

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) لاہورکی پرچون مارکیٹ میں بھی چینی کی غیر یقینی صورتحال کے

باعث مارکیٹ میں چینی کا 3روز کا سٹاک رہ گیا، پرچون میں چینی کے نرخ تاحال 100 روپے کلو

پر برقرار ہے، صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے سپلائی معمول پر نہ آنے کی صورت میں چینی

کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کی

کارروائیوں کے بعد پرچون مارکیٹ میں بھی چینی کی غیر یقینی صورتحال پیدا ہونے لگی، شوگر

ڈیلرز کے خلاف کارروائی سے مارکیٹ میں دبا بڑھ گیا۔ مارکیٹ میں چینی کا 3 روز کا سٹاک رہ گیا۔

پرچون میں چینی کے نرخ 100 روپے فی کلو کی سطح پر برقرار ہے۔بابر سنٹر کی بندش سے ہول

سیل اور پرچون مارکیٹس میں36 لاکھ کلو چینی کا شارٹ فال ہے۔ لاہور کو یومیہ چینی کے 50 کلو

والے 24ہزار تھیلے درکار ہیں، شہر میں چینی کی یومیہ کھپت 12لاکھ کلو گرام ہے۔صدر کریانہ

مرچنٹ ایسوسی ایشن حافظ محمد عارف کہتے ہیں کہ حکومت کو مارکیٹ میں چینی کی فراہمی

بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں ورنہ بحران پیدا ہو سکتا ہے۔شوگر ملز سے چینی کی لوڈنگ

نہ ہونے سے مارکیٹ میں ڈیمانڈ اینڈ سپلائی متاثر ہورہی ہے، جس سے چینی کی قیمتیں بڑھنے کا

خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔

لاہور میں چینی سٹاک

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply