لاہور میں موسلا دھار بارش سے سڑکیں تالاب بن گئیں

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور(جےٹی این آن لائن نیوز) لاہورموسلا دھار بارش

صو با ئی دا رلحکو مت میں گزشتہ روز سات گھنٹوں تک جاری رہنے وا لی تیز

بارش کے پا نی سے لاہور کی سڑکیں ندیاں، چوک چوراہے تالاب کا منظر پیش

کر نے لگے ، گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں خراب ہونے سے شہری سڑکوں پررل

گئے، نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا جبکہ شہر میں موسلادھار

بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیاگرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا بارش کے بعد

شہر کا درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا، ۔محکمہ موسمیات نے آئندہ دو

روز تک مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ تفضیلا ت کے مطا بق بارش نے پورے

لاہور کو جل تھل کر دیا ذرائع کے مطابق بارش سے ڈیوس روڈ اور گورنر ہاؤس

کی عقبی سڑک ڈوب گئی، شادمان کا علاقہ اور والٹن روڈ بھی زیر آب آگئے،

یہ بھی پرھیں: 1022 مقامات پر ڈینگی لاروا، 57 شہری ملزم نامزد، ڈی سی لاہور تبدیل

ریلوے روڈ اور برانڈرتھ روڈ مارکیٹ میں پانی جمع ہونے سے دکاندار کاروبار

نہیں کھول سکے، بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ اور رحمان گلیاں مارکیٹ تالاب

کے تاجر نکاسی آب کیلئے واسا عملے کے منتظر رہے۔۔جیل روڈ، مال روڈ، جوہر

ٹاؤن، واپڈا ٹاؤن، ٹاؤن شپ، سبزہ زار، مرغزار کالونی، ہربنس پورہ، جلو موڑ،

فتح گڑھ، تاج پورہ، لوئرمال، اسلام پورہ، گلشن راوی، فیروزپور روڈ، اچھرہ، جیل

روڈ، شادمان، شاہ جمال، ریس کورس، گڑھی شاہو ڈیوس روڈ، گلبرگ اور ملحقہ

علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی، نکاسی آب کے مسائل کی وجہ سے ٹریفک

وارڈنز بھی جوتے اتار کر ڈیوٹی کرتے نظر آئے۔اولڈ کلب روڈ بھی پانی سے بھر

گئی، شادمان میں انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کی سڑک پر پانی کھڑا رہا، پانی کھڑا

ہونے سے سڑک پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی جبکہ معمولی بارش سے گٹر

بھی اْبلنے لگے، راہگیروں کو بھی آمدو رفت میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

ڈیوس روڈ، گورنر ہاؤس اور ریلوے اسٹیشن کے اطراف میں بھی بارش کا پانی

جمع ہوگیا، سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں دشواری کا

سامنا رہا۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطا بق جیل روڈ میں سب سے زیادہ 20 ملی میٹر،

ایئرپورٹ پر 2، گلبرگ میں 9، لکشمی چوک میں 20، اپر مال پر18،مغلپورہ پر

17 اور تاج پورہ میں 19ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ نشترٹاؤن میں 20، چوک

ناخدا میں 11، پانی والا تالاب میں 16.5، فرخ آباد میں 14، گلشن راوی میں 14

اور اقبال ٹاؤن میں 11، سمن آباد 14، جوہر ٹاؤن میں 19 جبکہ پنجاب یونیورسٹی

میں 16 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔

لاہورموسلا دھار بارش

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply