Punjab Lock Down

لاہور میں موذی وائرس کے حملے تیز ہو گئے

Spread the love

لاہور میں موذی وائرس

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں موذی وائرس کے حملے تیز ہو گئے

ہیں، بزرگوں ،نوجوانوں سمیت بچے بھی وائرس کا شکار ہونے لگے ،مزید 20افراد انتقال کر

گئے،گذشتہ چوبیس گھنٹے میں 1233 نئے کیس رجسٹرڈ ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں

کورونا سے گذشتہ چوبیس گھنٹے 48اموات ہوئیں ،جس کے بعد اموات کی کل تعد ا د6 ہزار 188ہو

گئی جبکہ پنجاب بھر میں کورونا وائرس کے 2330نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد مریضوں

کی مجموعی تعداد2لاکھ دس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے ماسک نہ

پہننے کے باعث ہی کورونا زیادہ پھیل رہا ہے، بخار اور کھانسی میں مبتلا مریض کو بھی فوری

قرنطینہ کیا جائیگا۔ این ڈی ایم اے نے پنجاب کے ہسپتالوں کو 124 مزید وینٹی لیٹرز فراہم کر دئیے۔

11 ٹیچنگ ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی تنصیب کا کام شروع کر دیا گیا۔ لاہور کے ہسپتالوں کو 70

وینٹی لیٹرز فراہم کر دئیے گئے۔ سر گنگارام ہسپتال میں 10، جناح ہسپتال میں 10، میو ہسپتال کو 14،

جنرل ہسپتال کو 20 اور سروسز ہسپتال کو 16 وینٹی لیٹرز ، نشتر ہسپتال ملتان کو 18، ڈی ایچ کیو

ہسپتال فیصل آباد اور ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ کو 8 وینٹی لیٹرز دئیے گئے ہیں۔ صوبائی

دارالحکومت لاہور میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھنے کے بعد ماسک نہ پہننے والوں

کیخلاف مقدمات درج کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس (سی سی پی او)

آفس لاہور میں اجلاس ہوا جس میں کورونا ایس او پیز کی عملدرآمد کے حوالے سے تجاویز کو زیر

بحث لایا گیا۔غلام محمود ڈوگر نے کہا حکومتی گائیڈ لائنز پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے، ماسک

نہ پہننے والوں کیخلاف مقدمات درج کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکومتی ہدایات کی پاسداری نہ

کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا بھی حکم دیدیا گیا ہے۔کمشنر لاہور کا کہنا تھا مشترکہ ٹیمیں اور

کنڑول روم بھی قائم کر دیا گیا، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کورونا ایس او پیز کی خلاف مل کر

کارروائیاں کرے۔سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا شادی ہالز، پبلک مقامات پر سختی سے کورونا ایس

او پیز پر عملدرآمد کروایا جائے۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں 50 فیصد سواریاں بٹھانے کی پابند ہیں، زائد پر

کارروائی کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔ بغیر ماسک سواریاں بٹھانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کر

دیا جائیگا۔دوسری طرف کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث رات گئے لاہور کے مزید 27

علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا،اس ضمن میں انتظامیہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا

ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن9 اپر یل تک نافذ رہیگا۔جن علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن

کا نفاذ کیا گیا ہے ان میں جوہرٹاؤن ایف 2 بلاک، جی اور این بلاک، پی آئی اے سوسائٹی،آرکیٹکٹ

سوسائٹی اور این ایف سی سوسائٹی ، ڈی ایچ اے فیز 4 کے ڈبل ایف اور ڈبل سی بلاکس ، فیز 5 کے

جی بلاک ،چوہدری پارک ،رشید روڈ اور سعدی پارک مزنگ ، ماڈل ٹاؤن کے بی اور سی بلاک

،گارڈن ٹاؤن کے احمد بلاک، علامہ اقبال ٹاؤن کے رضا بلاک ، کامرا ن بلاک، کریم بلاک

لاک،نرگس بلاک، گلشن بلاک اور کالج بلاک کے علاوہ گلشن راوی کے جی بلاک شامل ہیں۔

لاہور میں موذی وائرس

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply