لاہور میں نانبائیوں کا روٹی کی قیمت8سے بڑھا کر 12روپے کرنے کا مطالبہ

Spread the love

لاہور میں روٹی قیمت

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) نانبائیوں نے روٹی کی قیمت 12 روپے کرنے کی تیاری شروع کر

دی ہے اس سلسلے میں روٹی کی قیمت 12 روپے کرنے کے لئے نان بائیوں نے ڈی سی کو خط لکھ

دیا ہے جس میں روٹی کی قیمت آٹھ روپے سے بڑھا کر بارہ روپے کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے،

تفصیل کے مطابق نان بائیوں نے قیمت بڑھانے کیلئے ڈی سی کو خط لکھا ہے، اس سلسلے میں صدر

متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن آفتاب اسلم گل کہتے ہیں 860 روپے والا آٹے کا تھیلا 1080 روپے

میں مل رہا ہے۔ فائن میدے کی بوری 5 ہزار سے بڑھ کر 5600 روپے ہو گئی ہے ان حالات میں

پرانی قیمتوں پر نان روٹی بیچنا ان کے لئے مشکل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ کم ریٹ پر آٹا

اور میدہ فراہم کرے تو قیمت نہیں بڑھائیں گے۔ دوسری جانب ڈی سی لاہور کہتے ہیں خود ساختہ

قیمتیں نہیں بڑھانے دیں گے ،متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن سے مذاکرات کریں گے۔ نانبائی ایسوسی

ایشن کی روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافہ کی دھمکی پر ڈپٹی کمشنر لاہور مدثرریاض ملک نے بھی

کمر کس لی۔ انہوں نے شہر کے تندوروں کی چیکنگ کی اور روٹی و نان کا وزن چیک کیا۔ ڈی سی

لاہور نے نانبائی ایسوسی ایشن کی دھمکی کو مسترد کردیا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ

روٹی کی قیمتوں میں اضافہ فی الحال نہیں ہونے دیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ روٹی سرکاری قیمت 8

روپے سے زیادہ میں فروخت نہیں ہوسکے گی۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ نانبائی ایسوسی ایشن کو

مدعو کیا ہے، بات چیت سے معاملہ حل کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری قیمتوں کی خلاف

ورزی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاو ن ابراہیم ارباب بھی ڈی سی

لاہور کے ہمراہ تھے۔

لاہور میں روٹی قیمت

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply