لاہور میں بم دھماکہ

لاہور میں بم دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 37خمی

Spread the love

لاہور میں بم دھماکہ

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) لاہور کے علاقے جوہر ٹاو¿ن میں ہونےوالے بم دھماکے کے

نتیجے میں 3 افراد جاں بحق، ایک پولیس اہلکار سمیت 37زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا

گیا۔متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے دھماکہ جوہر ٹاون میں واقع احسان ممتاز ہسپتال

کے قریب ہوا کالعدم جماعة الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کے گھر کےقریب ہوا، پولیس کے مطابق

دھماکہ گاڑی کے اندر ہوا، دھماکے سے سڑک پر گڑھا پڑ گیا ابتدائی روپو رٹ کے مطابق دھماکے 30

کو گرام سے زیادہ غیر ملکی بارودی مواد استعمال کیا گیا ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشوں

اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ دھماکہ اتنی شدید نوعیت کا تھا کہ کئی گاڑیاں، موٹرسائیکلیں اور

ایک رکشہ تباہ ہو گیا، قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے سے ایک گھر کو بھی شدید

نقصان پہنچا۔بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھےکئے، پولیس نے علاقے

کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کر دی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ دھماکے کی جگہ پر

کئی فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا، ۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے آئی جی پنجاب اور سیکرٹری داخلہ سے

واقعے کی رپورٹ طلب کر لی، ان کا کہنا تھا کہ ابھی تحقیقاتی ادارے تفتیش کر رہے ہیں، جلد حقائق

سامنے لائیں گے۔ دوسری جانب وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے بھی دھماکے کا نوٹس لیا، آئی جی

پنجاب کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے

جناح ہسپتال اور دیگر قریبی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے احکامات جاری کئے۔ وزیر

صحت پنجاب یاسمین راشد نے علاج معالجے کا جائزہ لینے کیلئے جناح ہسپتال کا دورہ کیا، زخمیوں

کی خیریت دریافت کی اور ڈاکٹروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ادھر دھماکے

کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ اس میں 20سے 30 کلو دھماکا خیز مواد

استعمال کیا گیا۔ دھماکے میں بال بیرنگ بھی استعمال ہوئے جبکہ دھماکے کی جگہ 3فٹ گہرا اور 8

فٹ چوڑا گڑھا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق دھماکے کی جگہ ایک کار اور موٹر سائیکل بیک وقت آ کر

کھڑی ہوئی جس کے بعد زوردار دھماکہ ہو گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھماکہ خیزمواد گاڑی میں

نصب تھا، دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مددسے کیاگیا، دھماکے کی جگہ 3فٹ گہرا ،8 فٹ

چوڑا گڑھا پڑا اور 100مربع فٹ سے زائدرہائشی علاقہ متاثر ہوا جبکہ دھماکے کی شدت سے

قریبی عمارتوں،گاڑیوں کے شیشے ٹوٹے۔پنجاب اسمبلی مےں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز ،

اسفندیارولی خان,بلاول بھٹو زرداری ,پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف,جے یو آئی کے

سر براہ مولانا فضل الرحمن نے لاہوربم دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ قیمتی جانوں کے

ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے حمزہ شہباز نے کہاکہ دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بہت

دکھ ہے۔لاہور میں یہ واقعہ حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے۔ انہوںنے کہاکہ امن و

امان کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے جس کا اندازہ حکمرانوں کو نہیں،ہم پہلے ہی دہشت گردی کے

عفریت سے بڑی مشکل سے نکلے ہیں اس کا دوبارہ زندہ ہونا نیک شگون نہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی

کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے لاہور جوہر ٹاﺅن دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے

ہوئے کہا ہے کہ منظم انداز میں دہشتگردی کی نئی لہر بڑھ رہی ہے، حکومتی غیرسنجیدگی

تشویشناک ہے، پاکستان کے دل لاہور کے پوش علاقے میں اس قسم کی کارروائی خوفناک پیغام ہے

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جوہر ٹاو¿ن، لاہور میں ہونے والے

دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہرٹاو¿ن، لاہور دھماکے میں جاں بحق افراد کے

لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہیںخواتین اور بچوں سمیت لاہور دھماکے میں زخمی ہونے والے

تمام افراد کو فی الفور طبی امداد فراہم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے دارلحکومت میں قیامِ

امن کی بگڑتی صورت حال لمحہ فکریہ ہے۔انہوں حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی

حکومت کے پاس دہشت گردوں کو کھل کر دہشت گرد کہنے کی بھی ہمت نہیں، ان کے خلاف

کارروائی کیسے کرے گی؟۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور جیسے پرامن شہر میں دھماکا ہونا تشویش ناک

واقعہ ہے، ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے

لاہور میں دھماکے مےں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کے

دارلحکومت میں یہ واقعہ آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے ،کب سے کہہ رہا ہوں کہ امن وامان کی

بگڑتی صورتحال توجہ کا تقاضا کررہی ہے ،اہم قومی مسائل کو پس پشت ڈالنے سے کام نہیں چلے

گا ۔انہوںنے کہاکہ سرد مہری اور معاملات ٹالنے کی قیمت ملک اور قوم کو ادا کرنا پڑ رہی ہے ۔لہو

کی فصل پہلے ہی کاٹ چکے ہیں، اس عفریت کا دوبارہ زندہ ہونا نیک شگون نہیں ۔جے یو آئی کے

سر براہ مولانا فضل الرحمن نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں امن

وامان قائم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے لیکن حکومت شہریوں کے جان ومال کے تحفظ میں

مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے انہوں نے کہاکہ ملک میں امن ومان کی بگڑتی ہوئی صورتحال لمحہ

فکریہ ہے انہوں نے اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد

صحت یابی کی دعا کی مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ جے یو آئی متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر

کی شریک ہے۔جے یو آئی کے سیکرٹر ی جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے لاہورواقعہ پر دلی دکھ

کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کے بڑھتے واقعات حکومتی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے

انہوں نے کہاکہ صوبائی دارالحکومت میں دہشت گردی کا واقعہ حکومت کی نا اہلی ہے انہوں نے

کہاکہ نا اہل حکومت کی تمام تر توجہ اپوزیشن راہنماﺅں کے خلاف انتقامی کاروائیوں پر مرکوز ہے

حکومت اپوزیشن کی بجائے عوام کے جان ومال کے تحفظ پر توجہ دے۔جے یو آئی کے ڈپٹی

سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے لاہور جوہر ٹاﺅن میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ

مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ملک دشمن قوتیں ملک میں ایک مرتبہ پھر بدامنی پھیلانا چاہتی ہیں انہوں نے

کہاکہ پوری قوم بدامنی کے خلاف متحد ہے انہوں نے کہاکہ حکومت اس وقعہ میں زخمی اور

جابحق افرادکے ساتھ مالی تعان کا اعلان کرے۔

لاہور میں بم دھماکہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply