ماسک نہ پہننے والوں کیخلاف کارروائی شروع، درجنوں علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن

کورونا وائرس،لاہور کے مزید 40 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈائون نافذ

Spread the love

لاہور لاک ڈائون نافذ

لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) لاہور میں کورونا کا پھیلا روکنے کیلئے محکمہ صحت کی ہدایت پر

مزید چالیس علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون لگادیا گیا، تمام ہوٹلز، فاسٹ فوڈ پوائنٹس اور فوڈ اسٹالز

کھانا صرف ساتھ لے جانے کی سروس دے سکیں گے۔ ہوٹلوں کے اندر اور اوپن سروس پر پابندی

ہے۔ کورونا وائرس کی شدت کے باعث شادی تقریبات ، کھیلوں ، ثقافتی ، سماجی اور تفریحی تقریبات

پر یکم اپریل سے 11 اپریل تک پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں میٹرو بس اور اورنج لائن

ٹرین سمیت پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔ کاروباری و تجارتی مراکز بھی شام چھ بجے تک کھلیں

گے اور ہفتہ اتوار کو بند رہیں گے۔ جنرل اسٹورز ، میڈیکل اسٹورز ، پٹرول پمپس سمیت سبزی ، پھل

اور گوشت کی دکانوں سمیت اشیائے ضروریہ کے مراکز کھلے رہیں گے۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس

ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کیلئے متحرک ہے۔ ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف مقدمات کا

اندراج اور گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔ شہر بھر کی مساجد و امام بارگاہوں میں کورونا سے آگاہی کے

اعلانات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

لاہور لاک ڈائون نافذ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply