لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 4 کی پہلی فتح حاصل کرلی

Spread the love

لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی پہلی فتح حاصل کرلی۔پاکستان سپرلیگ کے پانچویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 22 رنز سے شکست دی۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور سہیل اختر نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں بلے بازوں نے اپنی ٹیم کو 64 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔سہیل اختر 39 رنز بنا کر عمر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ فخر زمان نے بھی 26 رنز کی اننگز کھیلی۔اے بی ڈویلیئرز صرف تین رنز کے مہمان ثابت ہوئے جب کہ ڈیوچچ نے اپنی ٹیم کے اسکور میں 28 رنز کا اضافہ کیا۔مقررہ 20 اوورز میں لاہور قلندرز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز کا ٹوٹل اسکور بورڈ پر سجایا۔کراچی کی جانب سے عمر خان نے دو جب کہ محمد عامر اور سکندر رضا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔کراچی کنگز نے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرکے 2 پوائنٹس حاصل کیے ہیں جب کہ لاہور قلندرز کو پہلے میچ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Leave a Reply