corona-virus

لاہور سے بھاگ کر وہاڑی جانے والا کرونا کامریض گرفتار

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور(کر ائم رپو رٹر) وہاڑی پولیس نے کرونا وائرس کے ایک تصدیق شدہ شخص کو لاہور سے

وہاڑی پہنچے پر قابو کر کے وہاڑی کے ایک ہسپتال کی آئسولیشن وارڈ میں داخل کروا دیا ۔ بتایا گیا

ہے کہ کرونا وائرس کا تصدیق شدہ مریض سوئی گیس کالونی لاہور کے ایک گھر میں ملازم ہے۔

جس میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی توگھر کے مالک نے اسے ہسپتال لے جانے کے بجائے

وہاڑی فرار کروا دیا۔ جو لاہور سے وہاڑی تک دو بسیں بدل کر وہاڑی پہنچا تو وہاں پولیس نے اسے

قابو کرلیا جبکہ لاہور پولیس نے مریض کے مالک کو گرفتار کر کے اس میں کرونا وائرس کی

تصدیق چھپانے اور اسے فرار کروانے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ مالک کے

اہل خانہ کو قرنطینہ میں ڈال دیا ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply