104

لاہور میں سپر سٹور مالکان نے بھی مافیا کا روپ دھار لیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور(جتن آن لائن رپورٹر) لاہور سپر سٹور مالکان

لاہور میں گرانفروشوں کیخلاف ضلعی انتظامیہ کے چھاپوں کے نتیجے میں دکانوں سے دالیں غائب ہونے لگی اور 100 سے زائد اسٹورز مالکان نے سرکاری ریٹس پردالیں فروخت کرنا بند کردیں- مزید پڑھیں

تھوک و ڈی سی ر یٹ میں فرق کو ٹھیک کرنے مطالبہ

سپر سٹورز ایسوسی ایشن کے مطابق ہم نے تھوک و ڈی سی ر یٹ کے فرق کو ٹھیک کرنے مطالبہ کیا تھا لیکن صوبائی حکومت نے دالوں کے ریٹس بڑھانے کی منظوری تاحال نہیں دی، مطالبات تسلیم نہ ہونے پردالوں سبزی و پھل کے کاونٹر بند کردیے۔

نئے نرخوں کی منظوری تک پرانے ریٹ برقرار کھیں، ضلعی حکومت

دوسری طرف ڈی سی لاہور دانش افضال نے حکم دیا ہے کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز دکانوں پر دالوں کی فروخت یقینی بنائیں- حکومت کو قیمتوں کے حوالے سے سمری بھجوادی ہے، لیکن اس پر تاحال فیصلہ نہیں ہوا- اسلئے دالیں طے شدہ پرانے ریٹس پر فروخت ہونگی۔

دالوں میں فی کلو 50 تا 100 روپے نقصان کا دعویٰ

سپر سٹورز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے تھوک سے مہنگی دال کر خرید کر ڈی سی ریٹ پر سستی کیسے بیچیں- سٹورز مالکان نے نقصان سے بچنے کیلئے دالیں رکھنا چھوڑ دیں، تھوک کا ریٹ ڈی سی ریٹ سے کم ہونا چاہیے، تھوک سے دالیں مہنگی ملتی ہیں، 50 تا 100 روپے تک فی کلو نقصان اٹھانا پڑتا ہے، ڈی سی لاہور کیساتھ مذاکرات ہوئے حل نہیں نکل سکا جس پر دالیں بیچنا چھوڑ دیں۔

لاہور سپر سٹور مالکان

Leave a Reply