92

لاہور سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں 6.4 ریکٹر سکیل کازلزلہ،بھار ت میں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے

Spread the love

لاہور،اسلام آباد،شیخوپورہ (بیورورپورٹ) لاہور اوراسلام آبادسمیت ملک کے مختلف شہروں میں

زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ اتنا شدید تھا کہ لوگ گھروں اور دفاتر سے خوف

کے مارے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ اطلاعات کے مطابق لاہور، اسلام آباد،

راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، چنیوٹ، سرگودھا، نارووال،ڈسکہ ،ایبٹ آباد، راولا کوٹ

،پشاور ،سوات ، مری،ساہیوال،بالاکوٹ، مظفر آباد، فیصل آباد، پنڈاد خان ،شرقپور ،خوشاب، شانگلہ

،عارفوالا ،سرگودھا ،چترال ،چارسدہ ،مردان، تلہ گنگ،سکردو،باجوڑ ،شیخوپورہ ،قصور،ننکانہ

صاحب ،شرقپور شریف ،جامکے چٹھہاور ملک کے دیگر شہروں میں شدید زلزلے کے جھٹکے

محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.4ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش جبکہ گہرائی 210 کلومیٹر زیر زمین تھی۔تاہم کسی قسم کے جانی یا مالی

نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ترجمان پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) تیمور علی

نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے حکام ضلعی ڈیزاسٹر یونٹس اور ضلعی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں اور

ابھی تک کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلے کے بارے میں امریکی جیولوجکل سروے (یو

ایس جی ایس) نے رپورٹ کیا کہ زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز افغانستان

سمیت ہندوکش ریجن تھاچین کے زلزلہ نیٹ ورک سینٹر نے بتایا کہ (مقامی وقت) کے مطابق 7 بجکر

39 منٹ پر ہندوکش ریجن میں 6.4 شدت کا زلزلہ آیا اور اس کا مرکز افغانستان میں تھا۔اس کے علاوہ

بھارتی میڈیا نے بھی یہ رپورٹ کیا کہ دہلی اور بھارت کے شمالی علاقوں ماتھورا، لکھنؤ میں زلزلہ آیا

جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھی زلزلے کی شدت محسوس کی گئی۔

Leave a Reply