atta flourr

لاہور میں آٹا بحران شدید، یوٹیلیٹی سٹورز، دکانیں خالی، چکیوں پر 2 روپے کلو اضافہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور آٹا بحران شدید

لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں آٹے کی قلت

شدت اختیار کرگئی ہے۔ جس کے نتیجے میں شہر کے عام بازاروں اور یوٹیلیٹی

بچوں کیلئے میٹھا زہر، نوجوانوں کو اندر سے کھوکھلا کرنیوالے مشروبات

سٹورز پر 10 اور 20 کلو آٹے کے تھیلے غائب ہوگئے ہیں۔ آٹے کے بحران کی

وجہ سے شہر میں واقعہ تمام آٹا چکیوں نے بھی آٹے کی فی کلو قیمت میں دو

روپے کلوکا اضافہ کردیا ہے۔ اس اضافے کے بعد آٹا چکیوں پر آٹے کی قیمت

76 روپے فی کلو کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس سلسلے میں آٹا چکی آنر

ایسوسی ایشن نے کہاہے کہ جب انہیں فی من گندم 2400 روپے میں ملے گی

تو وہ عوام کو سستا آٹا کیسے فراہم کرسکتے ہیں چکی آٹے کی قیمت میں

اضافے کی بنیاد ی وجہ ہی گندم کی قیمت میں اضافہ ہے۔

صوبائی وزارت خوراک کے کاغذی دعوئوں کے باوجود شہر کے عام بازاروں،

یوٹیلیٹی سٹورز پر 10 اور 20 کلو آٹے کے تھیلے غائب ہوگئے، آٹا چکیوں پر

آٹے کی قیمت 76 روپے فی کلو کی سطح پر پہنچ گئی، مالکان کا کہنا ہے گندم

2400 روپے فی من ملے گی توسستا آٹا کیسے دے سکتے-

یاد رہے ملک بھر میں گذشتہ کئی ماہ سے گندم اور آٹے کا بحران جاری ہے جس

کی شدت کبھی زیادہ اور کبھی کم ہو جاتی ہے، وفاقی حکومت ہوں یا صوبائی

حکومتیں بحران پر قابو پانے کے دعوے تو کرتی چلی آ رہی ہیں لیکن زمینی

حقائق اس کے یکسر برعکس ہیں

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

لاہور آٹا بحران شدید

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply