لاہورسمارٹ لاک ڈائون

کورونا وائرس میں شدت ،لاہورکے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہورسمارٹ لاک ڈائون

لاہور(ے ٹی این آن لائن)کورونا وائرس کی دوسری لہرمیں شدت آنے کے بعدشہر

کے مزید 9 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون کا نفاذ کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ شہر

کے 9 علاقوں میں کورونا کے 268 ٹیسٹ پازیٹو آئے جس پر سمارٹ لاک ڈائون

کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا۔جن علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون کا نفاذ کیا گیا ہے ان

میںبلاک ایف ون ویلنشیاء ٹائون، پیرا گون سٹی، جوہر ٹائون بلاک ای ون، ای ٹو،

ایف ون ، ایف ٹو، جی ٹو، جی فور، جی فائیو ، بوائز ہاسٹل سپرنٹنڈنٹ ہائوس

پنجاب یونیورسٹی،ڈی ایچ اے فیز تھری سیکٹر ایس ایس ،،ڈی ایچ اے فیز ون

سیکٹر این ، بلاک اے اور بی ،گلبرگ فو ر کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک

ڈائون کا نفاذ کیا گیا ہے ۔مذکورہ علاقوں میں خار دار تارں اور بیرئیرز لگا کر

رکاوٹیںکھڑی کر دی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈائون والے علاقوں میں

شاپنگ مالز ،ریسٹورنٹ، نجی و سرکاری دفاتربند رہیں گے جبکہ ہر قسم کی

تقریبات پرپابندی ہوگی۔میڈیکل سروسز، میڈیکل سٹور، لیبارٹری ، کولیکشن

پوائنٹس، ہسپتال اور کلینکس چوبیس گھنٹے کھلیں رہیںے ۔ ملک ، چکن،گوسٹ،

مچھلی شاپس اور بیکریزصبح سات بجے سے شام سات بجے،گراسری اور جنرل

سٹورز ، آٹا چکیاں ، فروٹ و سبزی شاپس، تنور اور پیٹرول پمپس صبح نو بجے

سے شام سات بجے تک کھلیں گے۔

لاہورسمارٹ لاک ڈائون

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply