لاہور ،نامعلوم افراد کی فائرنگ، کار سوارخاتون وکیل قتل

Spread the love

لاہورخاتون وکیل قتل

لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) جوہر ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے خاتون وکیل کو قتل

کردیا ، جاں بحق خاتون وکیل کی شناخت عقیلہ سبحانی ایڈووکیٹ کے نام سے ہوئی۔تفصیلات کے

مطابق لاہور کے علاقے میں جوہر ٹاؤن میں ایک کار پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی،

جس کے نتیجے میں کار میں سوار خاتون وکیل جاں بحق ہوگئیں۔پولیس نے بتایا کہ جاں بحق خاتون

وکیل کی شناخت عقیلہ سبحانی ایڈووکیٹ کے نام سے ہوئی، زخمی خاتون کوتشویشناک حالت میں

جناح ہسپتال لایاگیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے جوہر ٹاؤن میں خاتون

وکیل کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی جلد

گرفتارکرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا مقتولہ کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔آئی جی

پنجاب نے جوہرٹاؤن میں کارپرفائرنگ سے خاتون وکیل کی ہلاکت کا نوٹس لیتے سی سی پی او لاہور

سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کا

حکم دیا۔سی سی پی او لاہور نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے فوری ملزمان کی گرفتاری کا حکم

دیتے ہوئے کہا ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ایس پی انویسٹی گیشن

حمزہ امان اﷲ نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایڈووکیٹ سجادقریشی اپنی اسسٹنٹ کولینے

گھرکے باہرآئے، مقتولہ کے گاڑی میں بیٹھتے ہی موٹرسائیکل سوارنے فائرنگ کر دی، فائرنگ سے

عقیلہ سبحانی جاں بحق،ایڈووکیٹ سجادقریشی محفوظ رہے۔حمزہ امان اﷲ کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے

واقعہ میں بظاہرخاتون کوہی ٹارگٹ کیاگیا، ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں، مقتولہ کے

شوہرکی مدعیت میں مقدمہ درج کیاجائے گا۔

خاتون وکیل قتل

لاہورخاتون وکیل قتل

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply