لاہورباقی شہر پیچھے

لاہور پر پیسہ خرچ کیا تو باقی شہر پیچھے رہ جائیں گے، وزیراعظم عمران خان

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہورباقی شہر پیچھے

فیصل آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرنسی

گرنے سے منہگائی ہوئی جس پرحکومت کو برا بھلا کہا گیا تاہم آج صورتحال بہتر

ہو رہی ہے۔تاجروں اور سرمایہ کاروں سے خطاب میں انہوںنے کہا کہ عوام کو

گھر بیٹھے سہولتیں دینا حکومت کی ذمہ داری ہے اور مقامی حکومتوں کا ایسا

نظام لارہے ہیں جس سے عوام خوش ہوں گے، مقامی حکومتوں کے نظام میں

ہرشہر کے میئر کا براہ راست الیکشن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی ترقیاتی فنڈ

سے شہر ٹھیک نہیں ہوسکتے ، لاہور پر پیسہ خرچ کیا تو باقی شہر پیچھے رہ

جائیں گے۔معیشت کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان پر تاریخی

قرضے چڑھے ہوئے ہیں، حکومت میں آئے تو 20 ارب ڈالر کے خسارے کا سامنا

تھا تاہم دوست ملکوں نے مدد کی جس سے دیوالیہ ہونے سے بچ گئے۔انہوں نے

کہا کہ ماضی میں روپے کی قدر کو مصنوعی طورپربرقراررکھ کر نقصان کیا

گیا، کرنسی گرنے سے مہنگائی ہوئی جس پر حکومت کو برا بھلا کہا گیا لیکن آج

صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ پوری کوشش ہے پاکستان کی درآمدات

بڑھیں، سرمایہ کاروں، بزنس کمیونٹی کیلئے آسانیاں پیدا کرنے پر کام جاری ہے،

برآمد کنندگان کو مراعات دینے سے برآمدات بڑھنے لگی ہیں۔

لاہورباقی شہر پیچھے

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply