لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہربن گیا،اے کیو آئی لیول 516سے تجاوز

Spread the love

لاہورآلودہ ترین شہر

لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) صوبائی دارالحکومت میں فضائی آلودگی کی

اوسطاً شرح 321 مائیکروگرام فی کیوبک میٹر پر جا پہنچی۔تفصیل کے مطابق

لاہور کو آلودگی کے حوالے سے ایک بار پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دے دیا

گیا ہے۔کینٹ کے علاقوں میں سب سے زیادہ سموگ اور اے کیو آئی 516 فیصد

ریکارڈ کیا گیا۔ گلبرگ کے علاقوں میں آلودگی 325 اور 341 کے درمیان جبکہ

شملہ پہاڑی کے نواحی علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس 321 ریکارڈ کی گئی۔ڈی

ایچ اے ایریاز میں زہریلی دھند کی شرح 284 سے 299، ماڈل ٹاو¿ن میں 283

مائیکرو گرام فی کیوبک میٹر پائی گئی۔خیال رہے کہ طبی ماہرین 150 سے اوپر

سموگ کو صحت کے لیے مضر قرار دیتے ہیں۔طبی ماہرین نے کہا ہے کہ اس

وقت جتنی فضائی آلودگی ہے، شہریوں کو گھروں میں رہنا چاہیے۔ تاہم اگر

ضرورت ہو تو احتیاطی تدابیر کے بغیر باہر نہ نکلیں، نہ غیر ضروری گھومیں۔

گلبرگ کے علاقوں میں آلودگی 325 اور 341 کے درمیان جبکہ شملہ پہاڑی کے

نواحی علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس 321 ریکارڈ،ڈی ایچ اے ایریاز میں زہریلی

دھند کی شرح 284 سے 299، ماڈل ٹاو¿ن میں 283 مائیکرو گرام فی کیوبک

میٹ پائی گئی

لاہورآلودہ ترین شہر

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply