لاہور، کمپریسر کے غیرقانونی استعمال پر گرینڈ آپریشن،20 گھروں کے گیس کنکشن منقطع

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن نے کمپریسر کے غیرقانونی استعمال پر گرینڈ آپریشن کر کے 20 گھروں کے گیس کنکشن منقطع کر کے 20 کمپریسرز قبضہ میں لے لیے۔ جی ایم سوئی گیس کمپنی قیصر مسعود نے صحافیوں کو بتایا کہ شہر میں گیس کی قلت کو دور کرنے کے لئے ٹیموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور اس میں گھروں ، کارخانوں سمیت بیکریوں پر کمپریسر کے غیرقانونی استعمال کے خلاف گزشتہ روز گرینڈ آپریشن کیا گیا ہے جس میں اچھرہ، وحدت روڈ، مزنگ، گلبرگ، مفطفیٰ آباد سمیت تاج پورہ اور کوٹلی پیر عبدالرحمن میں گیس کی قلت کا جائزہ لینے کے لئے خفیہ طور پر سروئے اور چھاپے مارے گئے ہیں جہاں مختلف گھروں میں کمپریسرز کا غیرقانونی استعمال پایا گیا جس پر 20 گھروں کے گیس کنکشن منقطع کر کے 20 کمپریسرز قبضہ میں لے لئے گئے ہیں۔ جی ایم سوئی گیس قیصر مسعود کے مطابق کمپریسر کا استعمال غیرقانونی ہے اور اس کے خلاف آج گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جس میں آج بھی چھاپے مارے جائیں گے۔ صارفین کو چاہیے کہ گھروں میں کمپریسر کا استعمال ہرگز نہ کریں، کیونکہ کمپریسر کے استعمال پر کم سے کم 20 گھروں کا گیس پریشر ڈائون ہو جاتا ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply