0

لاہور، پانچویں پی ایم ایل ایس شروع

Spread the love

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت ،ٹیکسٹائل ،صنعت و پیداوار اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد نے ایکسپو سنٹر میں پانچویں پی ایم ایل ایس کا افتتاح کرنے کے بعد مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اورایونٹ پاکستان فٹ وئیر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن و پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کی کاوش کو سراہانمائش میں 300 سے زائد اسٹا لز لگائے گئے ہیں ۔میگا لیدر انڈسٹری کاروبار برادری متعلقہ اداروں سے 15ہزار سے زائد افراد شر کت کر رہے ہیں۔ایونٹ میں پاکستان کی لیڈر مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی معیاری مصنوعات کےلئے خصوصی نمائش ،میگا شو کے تینوں روز بزنس ٹو بزنس اجلاس بھی شامل ہیں ۔ایونٹ میں بین الاقوامی اور مقامی جوتا ساز ڈیزائنرز جوتوں اور چمڑے کی مصنوعات کے خریدار اور صارفین بھی شرکت کر رہے ہیں ۔ پی ایم ایل ایس لیدر مصنوعات بشمول جوتا سازی ملبوسات دستانے لیبر سے متعلقہ اشیا اور لیدر پروسیسنگ مشینر ی اور کیمیکل کے فروغ کےلئے ایک سالانہ نمائش ہے۔

Leave a Reply