0

لاہور،اب چوبرجی کی عمارت کے اردگرد سبزہ زاربنے گا

Spread the love

سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پرلاہوراورنج لائن میٹروٹرین پراجیکٹ کے لیے بنائی گئی خصوصی کمیٹی آف ایکسپرٹس کے ارکان نے پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس، ٹائون ہال اور چوبرجی گیٹ وے کا معائنہ کیا۔

پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس اور ٹائون ہال کی تاریخی عمارتوں کے تحفظ اوران کی تزئین و آرائش کے معاملے میں چند خامیاں نظر آئیں جنہیں دور کرنے کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی۔

ٹیم کے ارکان نے چوبرجی گیٹ وے کا بھی معائنہ کیا اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے حکام کو ہدایت کی کہ اس عمارت کے چاروں طرف زمین کو فوری طور پر ہموار کرنے کا کام شروع کیا جائے تاکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے مطابق یہاں گرین بیلٹ بنائی جا سکے۔

Leave a Reply