لاہو،ضلع کچہری میں اقدام قتل کا ملزم مخالف کی فائرنگ سے ہلاک،سکیورٹی پرسوالیہ نشان

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور(کرائم رپورٹر)ضلع کچہری میںاقدام قتل کے ملزم ندیم لودھی کواحاطہ عدالت

میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیاجبکہ پولیس اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے، تا

ہم سکیورٹی اہلکاروں نے ملزم کی فرار کی کوشش ناکام بنا کراسے موقع سے

گرفتار کر لیا،فائرنگ کے باعث ضلع کچہری میں بھگدڑ مچ گئی،خوف وہراس

پھیل او ر سائلین سمیت وکلاء نے لیٹ کر اپنی جانیں بچائیں۔تفصیلات کے مطابق

یہ بھی پڑھیں:کراچی ،لین دین کا تنازع،ٹی وی اینکر دوست سمیت قتل

گزشتہ روزضلع کچہری میں اقدام قتل کے زیرحراست ملزم ندیم لودھی پر علی

حیدر نامی شخص نے کمرہ عدالت سے نکلتے ہی فائرنگ کرکے اسے موقع پرہی

قتل کر دیا ، مقتو ل ندیم لودھی کیخلاف تھانہ چوہنگ میں 2016 ء کو اقدام قتل کا

مقد مہ درج ہواتھاجسے گزشہ زوز دفعہ 30 کے تحت جوڈیشل مجسٹریٹ ضیا خا

ن کے روبرو پیش کر کے واپس بخشی خانہ لے جایارہا تھاکہ علی حیدر نامی

شخص نے فائرنگ کردی اورفرار ہونے کی کوشش کی جس کو پولیس اہلکا ر وں

مزید پڑھیں:علی رضا عابدی کو 17سالہ لڑکے نے قتل کیا،سندھ پولیس کا انکشاف

نے ناکام بنا دیا اور گرفتار کرکے تھانہ لوئر مال کے حوالے کردیا،ذرائع کے

مطابق وقوعہ سے قبل ملزم پولیس کو چکمہ دے کر پستول کچہری کے اندر لانے

میں کامیاب ہواحالانکہ ملزم نے 3مقامات پرپولیس کو تلاشی دی جبکہ واک تھرو

گیٹ بھی خراب نکلے ، جو ضلع کچہری کی سکیورٹی پر سوالیہ نشان ہے ،وقوعہ

کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان اورایس پی جوڈیشل محمود الحسن نے ضلع

کچہری کا دورہ کیا اورصورتحال کا جا ئزہ لیا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply