ملک بھر میں کورونا

لاک ڈاون کےبعد کورونا میں شدت، 131افراد جاں بحق،بھارت میں 3880اموات

Spread the love

لاک ڈاون کےبعد

اسلام آباد، نئی دہلی (جے ٹی این آن لائن نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید131افراد جاں

بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 19ہزار 987جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 4ہزار 207نئے

کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 90 ہزار

391 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک

ایک کروڑ 26 لاکھ 3 ہزار 469 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار

130 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 4 ہزار 122 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار

517 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری طرف ہمسایہ ملک بھا ر ت میں کورونا کی تباہ

کاریاں جاری ہیں جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 3 ہزار 880 افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ بھارت

میں ایک روز میں مزید 2 لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، مہلک وائرس

سے مرنیوالوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 87 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ ہندوستان کی 22 ریاستوں میں

مثبت کیسز کی شرح پندرہ فیصد سے اوپر ہے۔ دوسری لہر کے دوران ڈھائی سو کے قریب ڈاکٹرز

بھی جان سے جا چکے ہیں، جبکہ کورونا وبا مودی سرکار کو بھی لے ڈوبی، حکومت کی بدترین

کارکردگی پر مودی کی مقبو لیت دو ہزار انیس کے بعد سے کم ترین شرح پر آگئی ہے۔ عوام مناسب

سہولیات نہ ملنے کا قصور وار نریندرا مودی کو ٹھہرانے لگے ہیں۔ بھارتی عوام لاشیں اٹھا اٹھا کر

تھک گئے، حکام عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔

لاک ڈاون کےبعد

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply