ویکسین منگوانا چاہتے ہیں

اسمارٹ لاک ڈاون کچھ نہیں ، دو ہفتے کیلئے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند کی جائے، وزیراعلی سندھ

Spread the love

لاک ڈاون کچھ نہیں

اسلام آ باد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا کے زور کو

توڑنے کے لیے ایک بار پھر 2 ہفتوں کے لیے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ مکمل بند کرنے کی تجویز پیش

کرتے ہوئے کہا ہے کہ ، کورونا پر حکومت سندھ کے اقدامات کو پہلے بھی سب نے فالو کیا، ہمیں

لاک ڈاون کر کے کورونا وبا کا زور توڑنا ہو گا، کورونا کی وبا بہت خطرناک ہے، مجھ میں اینٹی

باڈیز ہیں لیکن میں پھر بھی کورونا سے ڈرا ہوا ہوں، ہمارے ہاں آٹے میں نمک کے برابر بھی

ویکسین نہیں لگی، ہم ویکسین لگا سکے اور نا ہی منگوا سکے، وفاق کہتا ہے کہ معیشت بچانی ہے

حالانکہ ہماری معیشت سب سے کمزور ہے، معیشت کی تباہی کی وجہ سے ہی وزیر کو نکالنا پڑا ۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ نیب نے

مجھے دو سال پہلے بلایا تھا، پھر اس کیس کے بعد کچھ نہیں سنا، میڈیا کے ذریعے پتا چلا مجھے

نیب نے بلایا ہے، جس پراجیکٹ پر بلایا گیا ہے وہ اس وقت بھی چل رہا ہے،اس پاور پلانٹ سے

کراچی میں لوڈشیڈنگ کم ہوئی ہے، یہ پاورپلانٹ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت لگایا گیا،

پاورپلانٹ کا پیسہ حکومت سندھ اور عوام کا ہے، سستی بجلی کے پاور پلانٹ پر بلانا سمجھ سے باہر

ہے۔ حکومتی رہنماوں کی جانب سے استعفے کے مطالبے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مراد علی

شاہ نے کہا کہ یہ کیس ہی غلط ہے میں استعفی کیوں دوں۔ پی ٹی آئی کے جن لوگوں نے استعفی دیا

انہوں نے کچھ غلط کیا ہو گا۔پی ڈی ایم سے متعلق سوال پر وزیر اعلی ساندھ نے کہا کہ کون ماں کے

ساتھ ملا کون باپ کے ساتھ ،یہ بحث چھوڑیں،اپوزیشن کو ایک ساتھ مل کر ہی چلنا چاہیے، گھر میں

آپ کا چولہا جلے گا تو ہی نظام چلے گا، مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں دیگر صوبوں سے زیادہ

وینٹی لیٹرز موجود ہیں، ملک میں آٹے میں نمک کے برابر بھی لوگوں کو کورونا ویکسین نہیں لگی،

سندھ حکومت نے کورونا ویکسین کی خریداری کے لئے فنڈز مختص کیے ہیں، سندھ کے لیے اپنی

ویکسین خریدنے کا منصوبہ بھی پائپ لائن میں ہے، سنگل ڈوز والی ویکسین پر بھی غور کیا جا رہا

ہے لیکن پہلے یہ دیکھنا ہو گا سنگل ڈوز ویکسین موثر کتنی ہے۔ لاک ڈاون سے متعلق مراد علی شاہ

نے کہا کہ موجودہ وبا بہت خطرناک ہے، میں نے کورونا ٹیسٹ کرایا ہے، سندھ حکومت نے جو

اقدامات کئے اس سے کورونا وبا اتنی نہیں پھیلی، سندھ حکومت نے انٹر سٹی ٹریفک بند کی جس سے

کیسز میں کمی ہوئی، کورونا کے خلاف اقدامات میں دوسروں نے ہماری پیروی کی، کوئی اسمارٹ

لاک ڈاون نہیں ہوتا، لاک ڈاون ہوتا ہے یا پھر نہیں ہوتا، کورونا سائیکل توڑنے کے لیے انٹر سٹی

ٹرانسپورٹ بند کرنا ضروری ہے، میں نہیں کہتا سال کے لئے بند کریں، دو ہفتے بند کر کے کورونا

کے سائیکل کو توڑیں۔

لاک ڈاون کچھ نہیں

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply