لاک ڈائون سے متعلق اقدامات ہم اپنے طور پر کریں گے، وزیر اعلی سندھ

Spread the love

لاک ڈائون سے متعلق

کراچی (جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیرا علی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لاک ڈائون سے

متعلق این سی اوسی نے اقدامات نہیں کیے تو ہم اپنے طور پر کریں گے، جمعرات کوکراچی میں ایک

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او

سی)کے اجلاس میں میں نے کہا تھا کہ2ہفتے کیلئے انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ بند کریں،کورونا کی

پہلی لہر میں اس لیے محفوظ رہے کہ ہم نے تمام ٹرانسپورٹ بند کردی تھی۔ وزیراعظم کی لاک ڈائون

پر اپنی سوچ ہے، جمعہ کے روز کورونا سے متعلق ٹاسک فورس کی میٹنگ بلائی ہے،نیشنل کمانڈ

اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی)نے ضروری اقدامات نہیں کیے تو ہم اپنے طور پر فیصلے کریں

گے، ویکسی نیشن مہم کو مزید تیزکرنے کا کہا ہے،وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ چاہتا ہوں ہمیں پتہ

چلے کہ درحقیقت کتنی ویکیسن کی ضرورت ہے، ہمیں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی بھی

ویکسی نیشن کرنی ہے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اب تک جتنی بھی ویکسین ملی ہے وہ مفت میں

ملی ہے، لاک ڈائون کا اقدام اتنا ہی برا تھا تو وفاق اور باقی صوبوں نے اس پر عمل کیوں کیا؟

مرادعلی شاہ نے کہا کہ ٹرانسپورٹ سے متعلق اجلاس بلایا ہے پہلے بھی کسی آئی جی سے جھگڑا

نہیں تھا نہ اب ہے، میری تجاویز این سی اوسی نے نہیں اخبارات نے مسترد کی، افسوس کیساتھ اخبار

والوں کو شاید کسی نے فیڈ کیا،انہوں نے مزید کہا کہ وفاق کی جانب سے16کی بجائے6افسران

ہیں،10کی کمی ہے، افسران کم ہوں گے تو ہم چیزوں میں توازن کیسے کریں گے،10افسران کی کمی

ہے تو6افسران میں سے بھی واپس لیں گے، کورونا ویکسین نہیں لگی رجسٹریشن کرا کر ویکسی

نیشن کرائوں گا۔

لاک ڈائون سے متعلق

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply