لاڑکانہ، ایک ہی سرنج سے بچوں، خواتین سمیت 45 افراد کوایڈز میں مبتلا کرنیوالا ملزم ڈاکٹر گرفتار

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

رتو ڈیرو(جے ٹی این آن لائن) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے حلقہ

’’رتوڈیرو‘‘ میں نجی ہسپتال میں ایک ہی سرنج کے بار بار استعمال کرکے بچوں

اورخواتین سمیت 45 افراد کوایڈز جیسی موذی بیماری میں مبتلا کرنے والے ملزم

ملزم ڈاکٹرمظفر کو حراست میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رتوڈیرو میں ایڈز

میں مبتلا ڈاکٹر مظفر ایک ہی سرنج سے بچوں اور خواتین اور دیگر مریضوں کو

انجکشن لگا کرموت کے منہ تک لے گیا۔ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے تصدیق

کرتے ہوئے بتایا ملزم مظفر خود بھی ایڈزجیسی موذی مرض میں مبتلا ہے اور

ایک ہی سرنج کا استعمال کرتا رہا جس سے علاقہ میں ایڈز پھیلتا رہا، مذکورہ

بچوں اور خواتین میں ایڈز کی تصدیق ہو گئی ہے، متاثرہ بچوں کی عمریں ایک تا

9 سال تک ہیں ، پولیس نے ملزم مظفر کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار

کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب ملزم ڈاکٹر نے دوران تفتیش بتایا مجھے ایڈز کی

بیماری نہیں اگر ایسا ہوتا تو کبھی بھی مریضوں کا علاج نہ کرتا ، پورا شہر

میرے پاس علاج کرانے نہیں آتا، چند لوگ ہیں جو مجھ سے علاج کراتے ہیں۔رتو

ڈیرو میں 250 کے قریب لوگ ایڈز مرض میں مبتلا ہیں،کیا ان سب کو میری وجہ

سے ایڈز ہوا ہے ۔ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن اپنی ناکامی چھپانے کیلئے تمام ملبہ

میرے اوپر ڈال دیا ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply