لاپتہ افراد انکوائری کمیشن نے 3551 کا سراغ لگالیا

Spread the love

لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے تشکیل دیئے گئے کمیشن نے 5777 افراد میں سے 3551 افراد کا سراغ لگالیا، رواں برس کے پہلے مہینے میں لاپتہ افراد کیلئے بنائے گئے کمیشن کے پاس 71 افراد کی گمشدگی کی اطلاعات موصول ہوئیں اور ان میں سے 48 افراد کا سراغ لگالیا گیا ۔

کمیشن کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے 31 دسمبر 2018ءتک لاپتہ افراد کی تعداد 5706 تھی جبکہ جنوری 2019ءمیں مزید 71 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات انکوائری کمیشن کو دی گئیں ۔ کل مقدمات میں سے 3599 مقدمات 31 جنوری تک نمٹا دیئے گئے ہیں اور اب انکوائری کمیشن کے پاس 2178 مقدمات باقی ہیں ۔

جنوری 2019ءمیں جن افراد کا سراغ لگایا گیا ان میں انتیس اپنے گھروں کو واپس لوٹ گئے جبکہ دس افراد کی مختلف حراستی مراکز میں موجودگی کی تصدیق ہوئی ، دہشتگردی اور سنگین نوعیت کے مقدمات کی بنیاد پر جیلوں میں قید پانچ افراد کا سراغ لگایا گیا جبکہ دو افراد کی لاشیں مختلف جگہوں سے ملنے پر ورثاءکو اطلاع کردی گئی جبکہ دو افراد کے رہائشی پتوں کا درست نہ ہونے پر کیس نمٹایا گیا۔

Leave a Reply