تربت،سیکورٹی فورسزپر فائرنگ ، لانس نائیک وسیم اللہ شہید

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لانس نائیک وسیم اللہ

راولپنڈی(جے ٹی این آن لائن نیوز)تربت کے قریب دہشت گردوں کی سیکورٹی فورسزپر فائرنگ کے

نتیجے میں پاک فوج کا لانس نائیک وسیم اللہ شہید جبکہ تین ا ہلکار زخمی ہوگئے ۔ آئی ایس پی آر کے

مطابق دہشت گردوں نے تربت سے 35کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع جہاکی چوکی کے نزدیک گشت

پر مامورسیکورٹی فورسز کی پارٹی پر فائرنگ کی گئی ۔فائرنگ کے تبادلے کے دوران لانس نائیک

وسیم اللہ شہید جبکہتین جوان زخمی ہوگئے ۔ گزشتہ پانچ روز کے دوران22سیکیورٹی اہلکار شہید

ہوئے ہیں۔ ان میں بلوچستان میں 15،شمالی وزیرستان میں6اورباجوڑ میں1اہلکار شہید ہوا ہوا۔پاک فوج

پاکستان سمیت علاقائی سطح پر فروغ امن میں کوشاں ہیں۔پاکستان مخالف قوتیں گزشتہ دو دہائیوں کی

کامیابیاں کو رائیگاں کرنا چاہتے ہیں۔اجیت دیول کی کھلم کھلا دھمکیوں کے بعد دہشتگردی کے

واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔بھارتی سیاستدان اورسابق فوجی قیادت کھلے عام پاکستان توڑنے کی

دھمکیاں دیتے ہیں۔پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارت ہاتھ کے واضح ثبوت ہیں۔بلوچستان

میں دہشتگردی کارروائیوں اوراسٹاک ایکس چینج پرحملے بھارتی ہاتھ سامنے آیا۔افغان امن عمل میں

پاکستان کے کردار کو امریکہ نے بھی سراہا ہے، دنیا نے کورونا اور لوکسٹ کے خلاف پاکستانی

کوششوں کو تسلیم کیا ہے،پاک آرمی دشمن قوتوں کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

لانس نائیک وسیم اللہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply