لاریب عطا کی ہالی ووڈ فلم میں خدمات، کومل عزیز کی سنجے دت سے ملاقات

لاریب عطا کی ہالی ووڈ فلم میں خدمات، کومل عزیز کی سنجے دت سے ملاقات

Spread the love

نیویارک (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) لاریب عطا ہالی ووڈ

پاکستانی نژاد ویژول آرٹسٹ لاریب عطا نے ایک اور بڑے بجٹ کی ہالی وڈ فلم

میں اپنی خدمات پیش کردی ہیں۔ لاریب عطا نے باکس آفس پر تہلکہ مچانے والی

ہالی وڈ فلم جیمز بونڈ 007 میں بطور ویژول آرٹسٹ کام کیا ہے، اس وقت یہ فلم

برطانوی اور امریکی باکس آفس پر چھائی ہوئی ہے۔ معروف گلوکارعطا اللہ خان

عیسی خیلوی کی بیٹی لاریب عطا گزشتہ 10 سالوں سے ہالی وڈ میں بطور

ویژول آرٹسٹ کام کر رہی ہیں۔

=–= شوبز دنیا سے ایسی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

لاریب عطا جیمز بونڈ 007 سے قبل ہالی وڈ فلم ٹیننٹ اور مشن امپاسیبل فال آؤٹ،

ایکس مین اور دیگر فلموں میں بطور ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ کام کر چکی ہیں۔

لاریب عطا 2019 میں ویڑول ایفیکٹ سوسائٹی ایوارڈ میں نام زد ہونے والی واحد

پاکستانی ہیں۔ لاریب عطا نے اس کام یابی کو اپنے بھائی سانول عیسی خیلوی کے

نام کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامیابی کے اس سفر میں میرے بھائی نے والد جیسا

کردار ادا کیا۔ بطور پاکستانی ہالی وڈ فلم میں کام کرنا باعث اعزاز ہے۔

=-،-= انڈین اداکار سے ملاقات اتفاقاََ ہوئی، پاکستانی اداکارہ

پاکستانی اداکارہ کومل عزیز جو کہ آج کل امریکہ میں سیر و تفریح کرتے ہوئے

اپنی چھٹیاں گزار رہی ہیں، وہاں بالی ووڈ اداکار سنجے دت سے اِن کی ملاقات

ہوئی ہے۔ کومل عزیز نے اپنی انسٹا سٹوری پر سنجے دت کے ساتھ ایک تصویر

شیئر کی ہے، یہ تصویر امریکہ کے ایک شاپنگ مال میں لی گئی ہے جہاں ان

کی ملاقات اتفاقاََ بھارتی اداکار سنجے دت سے ہوئی۔ انہوں نے یہ تصویر شیئر

کرتے ہوئے لکھا کہ اتفاق سے مال میں سنجے دت سے ملاقات ہوئی۔ واضح

رہے کہ گزشتہ سال سنجے دت کو تیسرے یا چوتھے درجے کے کینسر میں مبتلا

ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں۔ سنجے دت نے علاج کیلئے امریکہ جانے

کا فیصلہ کیا تھا اور طبی بنیادوں پر 5 سال کے لیے امریکہ کا ویزا حاصل کیا

تھا۔

لاریب عطا ہالی ووڈ ، لاریب عطا ہالی ووڈ ، لاریب عطا ہالی ووڈ

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply