لارڈ مئیر لاہور سمیت150 سے زائد بلدیاتی نمائندوں کیخلاف مقدمہ درج

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور ( کرائم رپورٹر) لارڈ مئیر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید سمیت دیگر بلدیاتی

نمائندوں کے خلاف مال روڈ پر احتجاج کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ پولیس کے

مطابق مقدمہ 16 ایم پی او سمیت 8دفعات کے تحت تھانہ سول لائن میں سب

انسپکٹر محمد اقبال کے بیان پر درج ہوا جس میں لارڈ میئر مبشر جاوید ، ڈپٹی مئیر

شہاب الدین ،چیئرمین ارشد خان ،چیئرمین زبیر اکرم وغیرہ سمیت ڈیڑھ سو سے

زائد افراد نامزد ہیں ۔لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے مال روڈ پر احتجاج

کرنے پر مقدمے کے اندر اج پر اپنے رد عمل میں کہا کہ بلدیاتی اداروں پر شب

خون مارنے پر جمہوری انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ،جمہوریت پسند ہونے

کے دعویدار مقدمات کا اندراج کر اکے مارشل لاء دور کی یاد تازہ کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا وزیر اعظم عمران خان خود کہتے ہیں احتجاج کریں ہم آپ کو کنٹینر

اور کھانا فراہم کریں گے ، اب اس کے الٹ چل رہے ہیں ۔ عوام کے حقوق کیلئے

جیلوں میں جانا تو اعزاز کی بات ہے اور ہم اس سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔ انہوں

نے کہا کہ اس شخص کو پکڑیں جس نے موٹر سائیکل کو آگ لگائی ۔مقدمہ میں

اسے نامعلوم لکھا گیا ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply