لادی گینگ سرغنہ ہلاک

ڈی جی خان میں لادی گینگ کا سرغنہ پولیس مقابلے میں ہلاک

Spread the love

لادی گینگ سرغنہ ہلاک

ملتان(جے ٹی این آن لائن نیوز) پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں دہشت پھیلانے والے لادی گینگ

کا سرغنہ پولیس مقابلے میں مارا گیا،تفصیلا ت کے مطابق تھانہ کوٹ مبارک کے علاقے میں

ہونیوالے پولیس مقابلے میں لادی گینگ کا سرغنہ خدا بخش عرف حدی مارا گیا، نجی ٹی وی کے

مطابق پولیس حکام نے بتایا سرچ آپریشن کے دوران ملزموں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس پر

اہلکاروں نے اپنا دفاع کرتے ہو ئے جوابی فائرنگ کی جس میں وہ مارا گیا، ملزم قتل اور پولیس

مقابلے کی وارداتوں میں مطلوب تھا، ملزم نے ایک شخص کو قتل کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کی، جس پر وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب نے گینگ کیخلاف آپریشن کا حکم دیا تھا، انسداد دہشت

گردی فورس پنجاب نے بھی لادی کینگ کے مرکزی ملزم کو ہلاک کرنے کی تصدیق کی اور بتایا خدا

بخش کو آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔ملزم نے ایک شخص کو قتل کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر

وائرل کی، جس پر وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب نے گینگ کیخلاف آپریشن کا حکم دیا تھا، انسداد

دہشت گردی فورس پنجاب نے بھی لادی کینگ کے مرکزی ملزم کو ہلاک کرنے کی تصدیق کی اور

بتایا خدا بخش کو آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply