203

ق لیگ،پی ٹی آئی پھر ایک،بائو رضوان صوبائی وزیر بن گئے

Spread the love

گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے مسلم لیگ(ق) کے بائو رضوان سے صوبائی وزیر

کی حیثیت سے حلف لے لیا بعدازاں ان سے وزیر اعلی سردار عثمان بزدار،(ق) لیگ کے

چوہدری مونس الٰہی اور صوبائی وزیر بائو رضوان نے ملاقات کی جس میں مرکزاور

پنجاب میں عوامی تر قی و خوشحالی کیلئے ملکر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ،گورنر

پنجاب کا کہنا تھا (ق) لیگ سمیت تمام اتحا دی اور حکومت ایک پیج پر ہیں سب کا مشن ملک

اورقوم کی خدمت کر نا ہے،عوام نے پانچ سال کا مینڈ یٹ دیا حکومت اپنی آئینی مدت پوری

کر یں گی۔ جمعہ کے روز گورنر ہائوس لاہور میں ہونیوالی تقریب حلف برداری میں وزیراعلی

پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزرا راجہ بشارت ،فیاض الحسن چوہان،نعمان لنگڑیال،

تحر یک انصاف کے سیکرٹری جنرل ارشد داد،مسلم (ق) لیگ کے چوہدری مونس الٰہی اور

آئی جی پنجاب سمیت دیگر اہم شخصیات شر یک ہوئیں

Leave a Reply