امریکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے سرگرم

قیمتیں بڑھنے کا سبب عا لمی مارکیٹ میں نرخوں میں اضافہ ہے،وفاقی وزراء

Spread the love

قیمتیں بڑھنے کا سبب

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وفاقی وزراء اور معاونین خصوصی نے کہا ہے پٹرولیم

مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی مارکیٹ میں نرخ بڑھنے کے باعث کیا گیا،پھر بھی حکومت

نے پوری کوشش کی ہے کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور

خان نے کہا عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے سے پیٹرول کی قیمت بڑھانا پڑی، دنیا کے 130ممالک

میں پیٹرول ہم سے مہنگا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے ہر چیز کی قیمت بڑھتی ہے،

غریب لوگوں کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی ہوگی، آٹا، چینی اور دالوں پر 40 فیصد لوگوں کو سبسڈی دی جاتی

ہے۔ہفتہ کو راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے علاوہ

اشیائے خورونوش بھی پاکستان میں سستی ہیں، ہر ہفتے کابینہ میٹنگ میں خطے اور پاکستان میں

قیمتوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا جب میں وزیر پیٹرولیم تھا اسوقت 40ڈالر فی بیرل کا کروڈ

آئل تھا اور آج 80ڈالر فی بیرل ریٹ ہے، کوریا، جاپان ملائیشیا میں پیٹرول کا ریٹ بہت زیادہ ہے،

جنوبی ایشیا کے ریجن میں پیٹرول کی قیمتیں آج بھی کم ہیں۔دوسری طرف میڈیا سے گفتگو میں وزیر

مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے عالمی منڈی میں تیل میں اضافہ ہوا پھر بھی کوشش کی عوام

پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے،اپوزیشن جما عتو ں کا عوام سے کوئی تعلق نہیں،صرف اپنے مطلب

کی خواہاں ہیں۔ کورونا کے باعث پوری دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھی ہیں ، مہنگائی کی وجہ سے

پوری دنیا کے ممالک متاثر ہوئے ہیں ۔ معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف

دینے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔دریں اثناء معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے

کہا نااہل اپوزیشن کا پروپیگنڈہ گھٹیا سیاست کی بقاء کیلئے ہے، اسوقت دنیا بحرانوں کی زد میں ہے۔

اشیاء خورونوش کی قیمتیں 10 سال کی بلند ترین سطح پر ہیں، کورونا کی وجہ سے سپلائی چین میں

بگاڑ پیدا کونے کی وجہ سے مہنگائی عروج پر ہے۔عالمی منڈی میں کروڈ آئل کی قیمتوں میں مسلسل

اضا فہ ہو رہا ہے، برنٹ کروڈ آئل کی قیمت 7 سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔ گزشتہ ایک سال میں

قیمتیں 37 ڈالر بیرل سے 85 ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، کورونا کے دوران تیل کی پیداوار کم ہوئی اور

سپلائی ڈیمانڈ کا مسئلہ پیدا ہوا، پاکستان میں قیمتوں میں نسبتاً کم اضافہ کیا گیا ہے۔ادھر وزیراعظم کے

مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عالمی

سطح پر تیل کی قیمت میں رد و بدل کے اثرات قرار دیتے ہوئے کہا بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم

مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں جس کے اثرات پاکستان پربھی پڑے ہیں۔

قیمتیں بڑھنے کا سبب

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply