قومی ہیڈ کوچ کو یاسر شاہ سے بہترین کارکردگی کی توقعات

Spread the love

کراچی(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے لیگ اسپنر

یاسر شاہ سے عمدہ کارکردگی کی توقعات وابستہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ

اگر وہ اپنی گوگلی کا سہارا لیتے رہے تو ایک مختلف چیلنج بن کر سامنے آئیں گے

کیونکہ انہیں آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے دوران یاسر شاہ کی بالنگ میں بہتری

کے آثار نظر آنے لگے تھے۔بیماری میں مبتلا شاداب خان کی جگہ یاسر شاہ کی

اسکواڈ میں شمولیت کا دفاع کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ انہیں انگلینڈ

کیخلاف سیریز کیلئے رسٹ اسپنر کی ضرورت تھی کیونکہ کلائی کی مدد سے

گیندیں گھمانے والے اسپنرز کا رواج چل پڑا ہے اور ہر ٹیم کے پاس ایسے اسپنرز

موجود ہیں۔ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ یاسر شاہ کیلئے اہم ترین چیلنج بیٹ کے دونوں

کناروں سے مواقع تلاش کرنا ہے کیونکہ اگر وہ بیرونی اور اندرونی دونوں طرف

کے کناروں سے کیچز نکالنے کا باعث بنے تو پھر ان کا مقابلہ کرنا حریف

بیٹسمینوں کیلئے کڑا چیلنج بھی ہو سکتا ہے لیکن ان کی توجہ کا مرکز صرف بیٹ

کا بیرونی کنارہ رہا تو پلیئرز انہیں آسانی کے ساتھ گراؤنڈ میں ایک جانب

اسٹروکس کھیلتے رہیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ

یاسر شاہ کو اپنی گوگلی کا ہتھیار موثر انداز سے استعمال کرنا ہوگا کیونکہ یو اے

ای کی سیدھی اور سپاٹ وکٹوں پر بال نہیں گھومتی مگر انگلینڈ میں لیگ اسپنر کو

وکٹ پر ذرا سی بھی گرپ مل گئی تو وہ پاکستان کیلئے اہم ہتھیار ثابت ہوں گے

البتہ وقت ہی بتائے گا کہ انہیں ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ مل سکتی ہے۔

Leave a Reply