قومی ہاکی وویمن چمپئن شپ، خیبرپختونخوا ٹیم کی تشکیل کیلئے ٹرائلز کل

قومی ہاکی وویمن چمپئن شپ، خیبرپختونخوا ٹیم کی تشکیل کیلئے ٹرائلز کل

Spread the love

پشاور(بیوروچیف، عمران رشید خان) قومی ہاکی وویمن چمپئن

Journalist Imran Rasheed

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام سائیڈ نیشنل ویمن ہاکی چمپئن شپ لاہور میں

کھیلی جائے گی، جس میں ملک بھر سمیت خیبر پختونخوا وویمن ٹیم بھی بھر پور

تیاریوں کیساتھ حصہ لے گی، خیبر پختونخوا ہاکی ٹیم کے انتخاب کیلئے خواتین

کھلاڑیوں کے ٹرائلز 11 اکتوبر کو لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں صبح نو بجے منعقد

ہوں گے۔

=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

خواتین ہاکی کی سرپررست اور صوبہ خیبرپختونخوا سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی

ڈائریکٹریس رشیدہ غزنوی نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل ہمارا خطہ ٹیلنٹ کے

حوالے سے کافی ذرخیز ہے، یہاں پر دوسرے کھیلوں کی طرح ہاکی میں

باصلاحیت خواتین کھلاڑی موجود ہیں، جنہیں سامنے لانے کیلئے کوشاں ہیں،اور

انشاء اللہ اس کے مثبت نتائج برآمد ہونا بھی شروع ہو گئے ہیں-

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)
صوبہ خیبرپختونخوا سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی ڈائریکٹریس رشیدہ غزنوی
صوبہ خیبرپختونخوا سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی ڈائریکٹریس رشیدہ غزنوی

صوبہ خیبرپختونخوا سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی ڈائریکٹریس رشیدہ غزنوی نے کہا

پاکستان ہاکی فیڈریشن اور صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کی نگرانی خیبرپختونخوا

میں خواتین ہاکی کو فروغ دیں گے، ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام لاہور میں منعقدہ

سائیڈ نیشنل وویمن ہاکی چمپئن شپ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں پرمشتمل ٹیم تشکیل

دیں گے، جس کے لئے کل گیارہ اکتوبر کو صبح نو بجے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم

پشاور میں ٹرائلز لئے جائیں گے۔ ٹرائلزسابق انٹر نیشنل ہاکی کھلاڑی یاسر اسلام

اور ضیاء الرحمن بنوری لیں گے۔ سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی ڈائریکٹریس رشیدہ

غزنوی نے صوبے بھر کی خواتین کھلاڑیوں کو ٹرائلزمیں بروقت شرکت کرنے

اورساتھ اپنی دو عدد تصاویر، ڈومیسائل اور قومی شناختی کارڈ یا فارم ب

ضرورساتھ لانے کی ہدایت کی-

قومی ہاکی وویمن چمپئن، قومی ہاکی وویمن چمپئن،قومی ہاکی وویمن چمپئن

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply