قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس پاکستان سے سڈنی جانے کے بعد آئسولیشن میں چلے گئے

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور (سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس پاکستان سے سڈنی جانے کے

بعد آئسولیشن میں چلے گئے جہاں سے اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ کو رونا وائرس کے

بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے جو لوگ آگے آرہے ہیں وہ قابل تعریف ہیں۔وقار یونس نے کہا کہ کو

رونا وائرس کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا بہت ضروری ہے، اس وائرس کے خلاف جنگ میں جو

سب سے آگے ہیں ہمیں ان کو سلام پیش کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں ڈاکٹرزنرسز میڈیکل

آفیسر اور دوسرا عملہ سب سے آگے ہے، ڈاکٹرز اور نرسز کو جتنی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے

کسی کو نہیں ہے۔سابق فاسٹ بولر نے کہاکہ ہمارے ایسا کرنے سے ان لوگوں کو حوصلہ ملے گا اور

یہ اپنا کام جاری رکھ سکیں گے، یہ ہمارا ایمان ہے کہ ہم اس وباء سے نجات پائیں گے۔واضح رہے کہ

سابق کپتان و فاسٹ بولروقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال سڈنی میں ایمرجنسی ڈیوٹی پر ہیں اور کورونا

وائرس کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply