Umar Akmal Pakistani Cricketer

فکسنگ کیس، سزا کیخلاف اپیل پر عمر اکمل کو بڑا ریلیف، قومی کرکٹر پھر بھی ناخوش

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور(جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) قومی کرکٹر عمر اکمل

قومی کرکٹر عمراکمل کی تین سالہ پابندی کیخلاف اپیل کا فیصلہ سنا دیا گیا جس

کے تحت ان کی سزا میں ڈیڑھ سال کی کمی کی گئی، تاہم قومی کرکٹر سزا میں

کمی کے فیصلے سے مطمئن نہ ہوئے اور انہوں نے دوبارہ اپیل کرنے کا عندیہ

دیدیا-

یہ بھی پڑھیں : عمر اکمل کی سزا ایک سال تک محدود کیے جانے کی بازگشت

فیصلے کے مطابق سزا کا اطلاق عمر اکمل کی عبوری معطلی کے روز سے

ہوگا، جو 20 فروری 2020 ہے، آزاد ایڈجیوڈیکٹر جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد

کھوکھر نے عمر اکمل کی اپیل پر 13 جولائی کی واحد سماعت میں فیصلہ

محفوظ کیا تھا، جو بدھ کو سنایا گیا۔

خود اعترافی کے بعد شک کی گنجائش نہیں کہ الزامات غلط ہیں، فاضل جج

ترجمان پی سی بی کے مطابق سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فقیر

محمد کھوکھرنے بطور انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر عمر اکمل کی اپیل پر کیس کا

محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا ہے۔ انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر نے 29 جولائی 2020 کو

جاری کیے گئے اپنے فیصلہ میں لکھا ہے کہ اپنے انٹرویو اور2 مختلف اوقات

میں 2 مختلف افراد کی جانب سے فکسنگ سے متعلق رابطوں کے حوالے سے

شوکاز نوٹس کے جواب میں اپیل کنندہ کی خود اعترافی کے بعد کسی شک کی

گنجائش نہیں رہ جاتی کہ ان کیخلاف الزامات میں صداقت ہے۔ اپیل کنندہ کا

موقف متضاد ہے اور اس کی کوئی ساکھ نہیں۔ اپیل کنندہ کیخلاف مقدمہ درست

ثابت ہوتا ہے۔

ہمدردانہ رویہ کے تحت سزا ایک سال چھ ماہ کم کی جاتی ہے، فیصلہ

چیئرمین ڈسپلنری پینل کا اپیل کنندہ کو دونوں الزامات میں قصور وار پانے کا واضح جواز موجود ہے۔ تاہم انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر نے ہمدردانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے عمر اکمل کی پابندی کی مدت میں کمی کرتے ہوئے سزا کو ایک سال اور چھ ماہ کردیا ہے۔ فیصلے کے مطابق سزا کا اطلاق عمر اکمل کی عبوری معطلی کے روز سے ہوگا، جو 20 فروری 2020 ہے۔ 27 اپریل کو جسٹس (ر) فضلِ میراں چوہان نے بطور چیئرمین ڈسپلنری پینل دو مختلف مواقع پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی شق 2.4.4 کی خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد کی تھی۔

عمراکمل کا ڈیڑھ سال پابندی کی سزا کیخلاف دوبارہ اپیل کرنے کا اعلان

پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی شق 7.5.4 کے تحت انڈیپینڈنٹ ایڈجوڈیکٹرکے فیصلے پر اپیل صرف کھیلوں کی ثالثی عدالت میں ہی کی جاسکتی ہے۔ دوسری جانب قومی کرکٹر عمراکمل نے آزاد جیو ڈیکٹر کی جانب سے ڈیڑھ سال کی پابندی کی سزا کیخلاف دوبارہ اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فیصلے پر عمر اکمل کا کہنا تھا کہ شکرادا کرتا ہوں سزا کم ہوئی، جو سزا رہ گئی ہے اس کو مزید کم کروانے کیلیے اپیل کریں گے، ڈیڑھ سال کی سزا سے مطمیئن نہیں-

مجھ سے پہلے بھی بہت سے کھلاڑیوں نے غلطیاں کی ہیں ، قومی کرکٹر

وکلا سے مشاورت کے بعد پھر اپیل کریں گے کیونکہ مجھ سے پہلے بھی بہت سے کھلاڑیوں نے غلطیاں کی ہیں، لیکن اتنی سخت سزا کسی کو نہیں دی گئی۔ عمر اکمل کے وکیل طیب رضا نے کہا کہ آزاد ایڈ جیوڈیکٹر صاحب کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارا مقف تسلیم کیا۔ سزا تین سے ڈیڑھ سال کر دی گئی لیکن جو امید کر رہے تھے، یہ ایسا فیصلہ نہیں ہے۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

قومی کرکٹر عمر اکمل

Leave a Reply