قومی پرائز بانڈز کیش کروانے کی مدت میں توسیع

Spread the love

لاہور(جے ٹی این بزنس نیوز) قومی پرائز بانڈز کیش

وفاقی حکومت کی جانب سے پرائز بانڈز کیش کروانے کی مدت میں توسیع کردی

گئی ہے۔ پرائز بانڈز کیش کروانے کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر

دیا گیا ہے، جس کے مطابق ساڑھے 7 ہزار، 15 ہزار، 25 ہزار اور 40 ہزار

روپے کے پرائز بانڈز کیش کرانے کی آخری تاریخ 31 مارچ 2022ء مقرر کی

گئی ہے۔ پرائز بانڈز کو سیونگ سرٹیفکیٹس اور پریمیم پرائز بانڈز سے تبدیل کیا

جا سکتا ہے، یا فیس ویلیو پر کیش بھی کیا جا سکتا ہے۔

=ضرور پڑھیں= تمام پرائز بانڈر کے ڈراز کی تفصیلات

پرائز بانڈز کیش کروانے کی مدت میں توسیع کے نوٹیفکیشن کے مطابق بانڈز کو

ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے 16 فیلڈ دفاتر اور 6 مجاز کمرشل

بینکوں یعنی نیشنل بینک آف پاکستان، حبیب بینک لمیٹڈ، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، ایم سی

بی بینک لمیٹڈ، الائیڈ بینک لمیٹڈ اور بینک الفلاح لمیٹڈ کی شاخوں میں پریمیم پرائز

بانڈز میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

=–= معیشت و کاروبار سے متعلق مزید خبریں (=–= پڑھیں =–=)

قبل ازیں بیرون ملک مقیم پاکستانی جن کے پاس پرائز بانڈز موجود ہیں، کی جانب

سے پریمیم بانڈز کے بدلے پرائز بانڈز کے تبادلے کے لیے مزید وقت مانگا گیا

تھا، کیونکہ ان کے مطابق کورونا کے پیش نظر سفری پابندیوں کی وجہ سے ان

کے لیے پاکستان کا سفر کرنا ممکن نہیں ہے۔ پرائز بانڈز کو مرحلہ وار ختم کرنے

کا فیصلہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات کے پیش نظر کیا گیا۔

قومی پرائز بانڈز کیش ، قومی پرائز بانڈز کیش ، قومی پرائز بانڈز کیش

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=- نوٹ-=> ہماری نئی ویب سایٹ ” جتن اردو ” وزٹ کریں ، آراء سے نوازیں، شکریہ

Leave a Reply

%d bloggers like this: