قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کی36ویں برسی 21 دسمبر منائی جائے گی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پاکستانی قومی ترانے کے خالق ابو الاثر حفیظ جالندھری کی36ویں برسی آ ج جمعہ کو منائی جائے گی اس دن کے حوالے سے ملک بھر میں مسلم لیگ اور دیگر جماعتوں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین حفیظ جالندھری کی ادبی و ملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے جبکہ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی اس موقع پر مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اخبارات میں خصوصی مضامین شائع ہوں گے جبکہ الیکٹرانک میڈیا سے خصوصی پروگرام نشر ہوں گے۔ابوالاثر حفیظ جالندھری 14جنوری 1900ء کو بھارت کے علاقہ جالندھر میں پیدا ہوئے آزادی کے بعد انہوں نے لاہور کی جانب نقل مکانی کی۔حفیظ جالندھر ی معروف شاعر اور نثر نگار تھے ان کی شاعری مذہبی ،حب الوطنی اور لوک گیتوں پر مشتمل تھی ۔ انہوں نے پاکستان کا قومی ترانہ تخلیق کر کے شہرت حاصل کی۔حفیظ جالندھری کو تمغہ حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز سے نوازا جا چکا ہے۔ابوالاثر حفیظ جالندھری 21 دسمبر 1982ء کو 82برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے ۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply