Health Worker Drop The Polio Vaccine in the mouth of kid,

حکومت کا رواں ماہ قومی انسدادپولیومہم چلانے کافیصلہ

Spread the love

قومی انسدادپولیومہم

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) حکومت نے رواں ماہ قومی انسدادپولیومہم چلانے کافیصلہ کرلیا

، قومی انسداد پولیو مہم3مراحل میں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں میں چلائی

جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے قومی انسدادپولیومہم رواں ماہ چلانے کافیصلہ کرلیا ، اس

سلسلے میں وفاقی حکومت نے صوبوں سیقومی انسدادپولیومہم پرمشاورت مکمل کرلی ہے، قومی

انسداد پولیو مہم آزاد کشمیر،گلگت بلتستان،چاروں صوبوں میں چلے گی۔ ذرائع وزارت صحت کے

مطابق قومی انسداد پولیو مہم3مراحل میں چلائی جائیگی، پہلے فیز میں خیبر پختونخواہ کے34اضلاع

میں17تا21ستمبر مہم چلے گی جبکہ دوسرے فیز میں ملک بھر میں انسداد پولیومہم 20تا

24ستمبرمنعقدہوگی۔ تیسرے فیزمیں جنوبی وزیرستان میں مہم27ستمبرتا1اکتوبرچلے گی، ملک بھر

میں3 روز انسدادپولیومہم اور 2روزکیچ اپ ڈیز ہوں گے جبکہ پولیو کے حساس علاقوں میں 5روزہ

مہم اور 2 کیچ اپ ڈیز ہوں گے، کیچ اپ ڈیزمیں رہ جانیوالے بچوں کی پولیو ویکسی نیشن کی جائے

گی۔ ذرائع نے بتایا کہ قومی انسداد پولیو مہم میں ساڑھے 4 کروڑ بچوں کی ویکسی نیشن ہوگی، مہم

میں 6 تا59ماہ کے بچوں کی وٹامن ایکی ویکسی نیشن ہوگی، وٹامن ایکی ویکسی نیشن کامقصدبچوں

کی قوت مدافعت بہتربناناہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 20.42ملین بچوں کی پولیو ویکسی نیشن

کاہدف ، سندھ میں 9.35ملین بچوں کی پولیوویکسی نیشن کاہدف اور خیبرپختونخوامیں 6.9ملین بچوں

کی پولیو ویکسی نیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ بلوچستان 2.53ملین، آزادکشمیرڈھائی لاکھ بچوں ،

گلگت بلتستان میں 0.35ملین بچوں کی پولیوویکسی نیشن ہوگی جبکہ 335387فرنٹ لائن ورکرزقومی

انسدادپولیومہم میں حصہ لیں گے۔

قومی انسدادپولیومہم

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply